سعودی عرب نے پاکستانیوں کے ویزے کم کردیے
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
اسلام آباد : اوورسیز پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سعودی عرب نے پاکستانیوں کےویزے کم کردیے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اوورسیز پاکستانیز کا اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت کمیٹی کےچیئرمین سینیٹرذیشان خانزادہ نے کی۔
اوورسیزپاکستانی حکام نے بتایا کہ سعودی عرب نےپاکستانیوں کےویزےکم کردیےہیں کیونکہ بہت سےپاکستانی بھیک مانگتے پکڑے گئے ہیں، اس لئے ویزے کے حصول کیلئے کوائف سخت کردیے گئے ہیں۔
ممبر کمیٹی نے کہا یہ پاکستان کی بدنامی ہے، ایسے مسائل کو کیسے روکیں گے، جس پر حکام کا کہنا تھا کہ افسران کو شوکازکر دیا ہے، تو ممبرکمیٹی نے کہا کہ ایسے افسران کو شوکاز نہیں نوکری سے برخاست کردیں۔
حکام اوورسیز پاکستانی کا مزید کہنا تھا کہ کچھ لوگ عمرے کی ادائیگی کے لیے جاتے ہیں اور پھر ویزے کی میعاد ختم ہونے بعد واپس نہیں آتے،ایف آئی اے نے کہا کہ 2023 سے ڈی پورٹ ہونے والوں کی تعداد 52 ہزارہے اور دو سالوں میں 5 ہزار بھکاری الگ سے پاکستانی ڈی پورٹ ہوئے ہیں۔
مزید پڑھیں : خیبرپختونخوا بہت عظیم صوبہ ،یہاں کے عوام کی قربانیوں کوسنہری حروف میں لکھاجائیگا، وزیراعظم
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
قدرتی آفات: پی ڈی ایم اے خیبرپختونخوا نے جدید ڈرونز ریسکیو 1122 کے حوالے کردیے
صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) خیبرپختونخوا نے قدرتی آفات اور ہنگامی حالات سے نمٹنے کے لیے ایمرجنسی ریسکیو سروس یعنی 1122 کو جدید ڈرونز فراہم کیے ہیں۔
ڈائریکٹر جنرل پی ڈی ایم اے کے دفتر میں ایک باقاعدہ تقریب کے دوران یہ 2 جدید وی ٹول/یو اے وی ڈرونز مکمل سازوسامان کے ساتھ ریسکیو 1122 کے حوالے کیے گئے۔ اس موقع پر متعلقہ کمیٹی کے اراکین بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا میں بارشوں کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 19 ہوگئی، پی ڈی ایم اے
ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق، یہ ہائی پرفارمنس ڈرونز 100 کلوگرام وزن اٹھانے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ریسکیو مشنز، اشیائے ضروریہ کی ترسیل، فضائی نگرانی اور ایمرجنسی ردعمل میں کلیدی کردار ادا کریں گے۔
ان ڈرونز کی بدولت دور دراز اور دشوار گزار علاقوں میں فوری امداد پہنچانا ممکن ہوگا، جبکہ متاثرہ علاقوں کی فضائی نگرانی اور خطرات کی بروقت نشاندہی بھی کی جا سکے گی۔
مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا میں تیز بارشیں اور فلش فلڈ: 10 افراد جاں بحق، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کیا اقدامات اٹھائے گئے ہیں؟
ریسکیو 1122 کے ترجمان نے جدید ٹیکنالوجی کی فراہمی پر پی ڈی ایم اے کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے ایمرجنسی ریسپانس کی رفتار اور مؤثریت میں نمایاں بہتری آئے گی، جو عوامی تحفظ کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمرجنسی ردعمل پی ڈی ایم اے ترجمان ترسیل ڈرونز ریسکیو 1122 صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی فضائی نگرانی ہائی پرفارمنس ڈرونز