امارات میں پاکستانی سوشل میڈیا صارفین کیلئے اہم ہدایات جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
ابوظہبی ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 جون 2025ء ) متحدہ عرب امارات میں مقیم یا وزٹ ویزہ پر جانے والے پاکستانی ٹک ٹاکرز، یوٹیوبرز اور دیگر سوشل میڈیا انفلوئنسرز کے لیے اہم ہدایات جاری کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے پاکستانیوں کے لیے ایک اہم پیغام جاری کیا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو مطلع کیا گیا ہے کہ اماراتی حکومت کی جانب سے انتہائی اہم نئی قانونی پیش رفت عمل میں لائی گئی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے "میڈیا ریگولیشن" پر وفاقی فرمان نمبر 55 کے تحت 2023 کے قانون پر مبنی فیصلہ نمبر 42 برائے 2025 کی منظوری دے دی ہے، جس کا اطلاق 29 مئی 2025ء سے ہوچکا ہے، یہ قانون میڈیا سے متعلق تمام خلاف ورزیوں اور سزاؤں کی ایک جامع فہرست فراہم کرتا ہے جو ان تمام افراد، اداروں، میڈیا آؤٹ لیٹس اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر لاگو ہوتی ہے جو امارات میں کام کر رہے ہیں، اس قانون میں تمام اہم خلاف ورزیوں کو ایک فہرست کی شکل میں واضح کیا گیا ہے جنہیں 20 قسم کی خلاف ورزیوں کی بنیاد پر گروپ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
معلوم ہوا ہے کہ نئے قانون کے تحت مذہبی عقائد یا الٰہی ہستی کی توہین پر ایک لاکھ تا دس لاکھ درہم جرمانہ ہوگا، اماراتی قیادت، قومی علامات یا اداروں کی توہین کرنے والے کو پچاس ہزار تا پانچ لاکھ درہم جرمانہ کیا جائے گا، غیر ملکی تعلقات کے لیے نقصان دہ مواد کی اشاعت پر تیس ہزار تا دو لاکھ پچاس ہزار درہم جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا، فرقہ واریت، تشدد یا دہشتگردی کی حوصلہ افزائی پر ایک لاکھ تا پانچ لاکھ درہم جرمانہ ہوگا، غیر اخلاقی، جھوٹی یا گمراہ کن معلومات کی اشاعت کرنے والوں کو پچاس ہزار تا ایک لاکھ درہم جرمانہ کیا جائے گا، رازداری یا بچوں کے حقوق کی پامالی کی صورت میں پانچ ہزار تا ایک لاکھ درہم جرمانہ ادا کرنا پڑے گا، قومی شناخت کو نظر انداز کرنا یا غلط انداز میں پیش کرنے پر پانچ ہزار تا ایک لاکھ درہم ہوگا۔ پاکستان کے سفارت خانے کی جانب سے تمام پاکستانی شہریوں سے پرزور اپیل کی گئی ہے کہ سوشل میڈیا اور دیگر آن لائن پلیٹ فارمز کا استعمال انتہائی ذمہ داری سے کریں اور متحدہ عرب امارات کے ان قوانین کی سختی سے پیروی کریں تاکہ کسی بھی قانونی کارروائی سے محفوظ رہا جا سکے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے متحدہ عرب امارات لاکھ درہم جرمانہ امارات میں ایک لاکھ کیا گیا گیا ہے
پڑھیں:
اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں شاہد آفریدی سے ملاقات، بھارت میں ہنگامہ مچ گیا
سوشل میڈیا پر پاکستان کے کرکٹ اسٹار شاہد آفریدی اور بھارتی اداکار اجے دیوگن کی اسٹیڈیم میں ملاقات کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
وائرل تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اجے دیوگن شاہد آفریدی سے گرم جوشی سے ملاقات کر رہے ہیں اور خوش مزاجی سے گفتگو کر رہے ہیں۔ جس پر بھارتی انتہا پسندوں نے شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے اور اجے دیوگن پر شدید تنقید کی جارہی ہے۔
یہ تصویر ایسے وقت میں سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جب لندن میں ورلڈ چیمپیئنز شپ آف لیجنڈز کا میچ پاکستان بھارت کشیدگی کی نذر ہوگیا اور برمنگھم میں دونوں ٹیموں کے درمیان شیڈول میچ منسوخ کر دیا گیا۔
وائرل تصاویر کی حقیقت کیا ہے؟
تاہم ان تصاویر کی حقیقت کچھ اور ہے اور پہلگام واقعے کی پیش نظر اسے صرف بھارتی عوام کو بھڑکانے کیلیے پروپگنڈے کے تحت وائرل کیا گیا ہے۔ دراصل یہ تصویر گزشتہ برس کی ہے جب اجے دیوگن کی شاہد آفریدی سے برمنگھم میں ورلڈ چیمپیئن شپ آف لیجنڈز 2024 کے دوران ملاقات ہوئی تھی۔
جہاں کچھ انتہا پسند بھارتی سوشل میڈیا پر تصویر کو 2025 کا بتا کر بھارتی عوام کو بھڑکانے کی کوشش کر رہے ہیں وہیں کچھ بھارتی شہری ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس تصویر کی حقیقت بھی بیان کر رہے ہیں۔
TagsShowbiz News Urdu