برطانوی سفارتی وفد کو اڈیالہ جیل میں قیدی تک قونصلر رسائی
اشاعت کی تاریخ: 3rd, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
برطانوی سفارتی وفد کو راولپنڈی اڈیالہ جیل میں قید برطانوی شہری تک قونصل رسائی دی گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق برطانوی ہائی کمیشن کا 2 رکنی وفد اڈیالہ جیل پہنچا تھا جہاں سفارتی عملے نے ایک گھنٹے تک قیدی طاہر نعیم سے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ کے کمرے میں ملاقات کی۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ ملاقات میں قیدی سے صحت اور مقدمے سے متعلق بات چیت کی گئی، بعدازاں برطانوی سفارتی عملہ قیدی طاہر نعیم ایاز تک قونصلر رسائی ملنے کے بعد واپس روانہ ہوگیا۔
برطانوی شہری منشیات اسمگلنگ کے مقدمے میں اڈیالہ جیل میں قید ہے۔
اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ برطانوی شہری کے خلاف منشیات برآمدگی پر تھانہ اے این ایف سیالکوٹ میں مقدمہ درج ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: اڈیالہ جیل
پڑھیں:
9 مئی کیس، شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمودالرشید کو 10، 10 سال قید کی سزا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشتگری عدالت نے 9 مئی کے مقدمے میں شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔
نجی ٹی وی سماء کے مطابق عدالت نے شیر پاؤ پل کے مقدمے کا فیصلہ سنا دیا۔ پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شاہ محمود قریشی کو اس مقدمے میں بری کردیا گیا جب کہ نو ملزمان کو جرم ثابت ہونے پر 10 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔ سزا پانے والوں میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید بھی شامل ہیں۔ دونوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنائی ہے۔
مزید :