تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس خیال باقاعدہ اطلاع کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کو دی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ حکومت سندھ نے وفاقی ایچ ای سی کی جانب سے پبلک فنڈز سے وائس چانسلرز کو بیرون ملک دورہ کرانے کی ترغیب دینے کا سخت نوٹس لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں سندھ کی تمام سرکاری جامعات کے وائس چانسلرز/ریکٹرز کے نام ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے انہیں پبلک فنڈز سے بیرون ملک سفر نہ کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ اگر ایسا کوئی معاملہ رپورٹ ہوا تو اس خیال باقاعدہ اطلاع کنٹرولنگ اتھارٹی وزیراعلیٰ سندھ کو دی جائے گی۔ وائس چانسلر کے نام یہ خط بدھ کی دوپہر سندھ ایچ ای سی کے چیئرمین ڈاکٹر طارق رفیع کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ سندھ ایچ ای سی کی جانب سے جاری کیے گئے خط میں وائس چانسلرز کو مخاطب کرتے ہوئے کہا گیا یے کہ پریس رپورٹس کے ذریعے یہ بات ہماری توجہ میں آئی ہے کہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد نے پاکستان بھر کی پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز اور ریکٹرز کو جون 2025ء کے آخری ہفتے میں مراکش کے شہر رباط میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کیلئے مدعو کیا ہے۔ 

اگرچہ یہ کمیشن بین الاقوامی تعلیمی مباحثوں کی اہمیت کو تسلیم کرتا ہے، تاہم اس عمل کو سندھ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں کو درپیش موجودہ مالیاتی چیلنجوں کے مقابلے میں دیکھنا ہوگا جانا چاہیے۔ اور وائس چانسلرز اس امر سے بخوبی  واقف ہیں کہ صوبے کی بہت سی سرکاری جامعات اس وقت مالی مشکلات سے دوچار ہیں، جس کے سبب ان جامعات میں تنخواہوں و پنشن کی ادائیگیاں اور روزمرہ کے امور چلانا بھی مشکل ہو رہا ہے، جبکہ بعض اعلیٰ تعلیمی اداروں نے ان ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے قرضوں کا سہارا بھی لیا ہے۔ جبکہ حکومت سندھ صوبے کی سرکاری جامعات کو ان کی بنیادی تعلیمی، تحقیقی اور آپریشنل ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بڑے پیمانے پر سالانہ گرانٹ دے رہی ہے، تاہم یہ فنڈز صوابدیدی یا غیر ضروری اخراجات جیسے بین الاقوامی سفر کیلئے استعمال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہے، جب تک کہ غیر معمولی صورتحال میں اس کی منظوری نہ لی گئی ہو۔

خط میں مزید کہا گیا یے کہ مروجہ پالیسی کے مطابق حکومت سندھ کا یونیورسٹیز اینڈ بورڈز ڈیپارٹمنٹ اپنی جانب سے عموماً جاری کردہ غیر ملکی دوروں کیلئے چھٹی کے نوٹیفکیشنز میں معمول کے مطابق لکھتا ہے کہ" ایسے دوروں کے اخراجات حکومت سندھ یا یونیورسٹی کے فنڈز سے نہیں ہونگے، لہٰذا اس تمام صورتحال کے تناظر میں سندھ میں تمام پبلک سیکٹر جامعات کے وائس چانسلرز کو سختی سے مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ یونیورسٹی کے فنڈز کو غیر ملکی سفر کیلئے استعمال نہ کریں، جب تک کہ خصوصی طور پر منظوری نہ دی جائے، اگر کوئی وائس چانسلر شرکت پر غور کرتا ہے تو اسے سیلف فنانس کی بنیاد پر ہونا چاہیے یا ایچ ای سی اسلام آباد کی طرف سے فنڈز فراہم کیے جائیں۔ مذکورہ ہدایات کی خلاف ورزی کی اطلاع وزیراعلیٰ سندھ کو مناسب کارروائی کیلئے دی جا سکتی ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: جامعات کے وائس چانسلرز وائس چانسلرز کو سرکاری جامعات پبلک فنڈز سے حکومت سندھ بیرون ملک ایچ ای سی کہا گیا

پڑھیں:

9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن

پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ ماسٹر مائنڈ نے خود اپنے بچوں کو بیرون ملک رکھا، لیکن عام گھروں کے بچوں کو سڑکوں پر نکال کر ریاست کے خلاف استعمال کیا، یہ سیاست نہیں بلکہ دہشتگردی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، سندھ حکومت 2010ء سے اب تک کئی بار طوفانی بارشوں اور سیلابوں کا سامنا کر چکی ہے اور اس ضمن میں مکمل تجربہ رکھتی ہے، اگر کسی دوسرے صوبے کو سندھ حکومت کی ضرورت پڑی تو ہم ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی قیادت میں انتظامیہ پوری طرح الرٹ ہے اور مشینری ہمہ وقت دستیاب ہے، گورنر پنجاب کے حالیہ دوروں کے تناظر میں بھی سندھ حکومت کی جانب سے انہیں مکمل ہم آہنگی اور اقدامات کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔ بلوچستان میں ہوئے افسوس ناک واقعے پر ان کا کہنا تھا کہ معصوم اور بے گناہ لوگوں کے قتل میں ملوث افراد کو سخت ترین سزائیں دی جانی چاہئیں، پاکستان پیپلز پارٹی اس طرح کے واقعات کی شدید مذمت کرتی ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کاروباری طبقے کو درپیش مسائل کے حل کیلئے سندھ حکومت نے ریڈ ٹیپ ازم کے خاتمے کیلئے آن لائن ون ونڈو آپریشن شروع کیا ہے، پاکستان میں اس وقت کاروبار کیلئے سنہری موقع موجود ہے اور سندھ حکومت کی کوشش ہے کہ صنعتکاروں اور تاجروں کو ہر ممکن سہولیات فراہم کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، جس نے خود اپنے بچوں کو بیرون ملک رکھا، لیکن عام گھروں کے بچوں کو سڑکوں پر نکال کر ریاست کے خلاف استعمال کیا، یہ سیاست نہیں بلکہ دہشتگردی ہے، جسے ہر صورت روکا جانا چاہیے۔

متعلقہ مضامین

  • چھبیس نومبر احتجاج، حکومت پنجاب کا 20ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
  • 26 نومبر احتجاج: حکومت پنجاب کا ملزمان کی ضمانتیں منسوخ کرانے کیلئے سپریم کورٹ سے رجوع کا فیصلہ
  • سندھ ہائیکورٹ نے سندھ پبلک سروس کمیشن کیخلاف نیب انکوائری ختم کردی
  • لیویز فورس کا پولیس میں انضمام: بلوچستان ہائیکورٹ کا سخت نوٹس، اعلیٰ حکام کو توہین عدالت کے نوٹس جاری
  • ایچ ای سی نے بغیر واضح ایجنڈے کے VCs کو ہنگامی طور پر آج طلب کرلیا
  • سندھ حکومت بارشوں کے بڑے اسپیل سے نمٹنے کیلئے تیار(غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی جاری)
  • انفارمیشن کمیشن نے شہریوں کو معلومات فراہم نہ کرنے پر متعدد افسران کو شوکاز نوٹس جاری کر دیئے
  • 9 مئی کے جلاؤ گھیراؤ کا ماسٹر مائنڈ اسوقت اڈیالہ جیل میں قید ہے، شرجیل میمن
  • پبلک اکاؤنٹس کمیٹی: چینی کی درآمد کیلئے ٹیکسز کو 18 فیصد سے کم کرکے 0.2 فیصد کرنے کا انکشاف
  • کراچی، سندھ حکومت کا گھوٹکی میں خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا نوٹس، مکمل تحقیقات کا حکم