بلدیہ عظمیٰ لاہور کے بجٹ 26-2025 کا 17 ارب 80 کروڑ روپے کا تخمینہ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
بسیم سلطان:بلدیہ عظمیٰ لاہورکےبجٹ2025-26کاتخمینہ17ارب80کروڑہوگا،وزیراعلیٰ لاہورڈویلپمنٹ پروگرام 1کھرب37ارب کےورک آرڈرکی باقاعدہ منظوری بجٹ کاحصہ قرار دیدیا۔
شہرمیں نئی ترقیاتی سکیموں کیلئے بلدیہ عظمیٰ لاہور نے 3 ارب روپے بجٹ میں مختص کئے۔غیرترقیاتی بجٹ کاحجم13ارب رکھاگیاہے۔تنخواہ اورپنشن کی مدمیں7.
مودی کو دیکھیں تو یہ لگتا ہے کہ وہ نیتن یاہو کی کاپی ہے
سوئمنگ پول رجسٹریشن فیس 1 لاکھ روپے کر دی گئی۔نقشہ فیس کی مد میں 40 کروڑ کا اضافی متوقع ہے،پنجاب حکومت نے1 ارب 10 کروڑ کے گرانے کی خصوصی منظوری دی،پنجاب میونسپل سروسز کی سکیموں کیلئے 1 ارب روپے رکھے گئے،22شعبوں کے ذریعے آمدن سے 12 ارب موصول ہوئے،محکمہ فنانس سے 1 ارب 92 کروڑ کی غیر ترقیاتی گرانٹ موصول ہوئے۔
دوران سروس وفات پانے والے ملازمین کیلئے 10 کروڑ رکھے گئے،لوکل بورڈ پنجاب کی سروس چارجز کی مد میں 30 کروڑ رکھے گئے،سپورٹس کی سرگرمیوں کیلئے 2 کروڑ 50لاکھ ،تشہیری مہم کیلئے5کروڑرکھےگئے،سرکاری عمارات کی تزئین وآرائش کیلئے20کروڑروپےرکھےگئے،سٹریٹ لائٹس کی تنصیب کیلئے70کروڑروپےرکھےگئے،فلٹریشن پلانٹس کے لئے 5 کروڑ رکھے گئے۔
اقوام متحدہ میں فرانس کے سفیر کی پاکستانی اعلیٰ سطح پارلیمانی وفد سے ملاقات
بجلی کے بلوں کی مد میں ڈیڑھ ارب اور فیول اخراجات کیلئے50 کروڑ مختص کئے گئے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: کی مد میں ارب روپے رکھے گئے
پڑھیں:
کراچی میں بیک وقت پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے 2 انتقال کرگئے
شہر قائد کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں بیک وقت پیدا ہونے والے پانچ بچوں میں سے دو انتقال کرگئے جبکہ تین بچیوں کی حالت نازک ہے، نوزائیدہ بچوں کی پیدائش آٹھویں مہینے میں ہوئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق کراچی بلدیہ ٹاؤن کے جوڑے کی شادی کے پہلے ہی سال ایک ساتھ پیدا ہونے والے 5 بچوں میں سے دو جاں بحق ہوگئے۔
انتقال کرنے والے دونوں لڑکے تھے، جبکہ ایک بچی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔
اہل خانہ کے مطابق تمام بچے قبل از وقت 29 ہفتوں میں پیدا ہوئے، جن کا وزن کم اور پھیپھڑے مکمل طور پر نشوونما نہیں پا سکے تھے۔
پیدائش کے فوراً بعد تمام بچوں کو آکسیجن سپورٹ پر منتقل کیا گیا تھا۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ یہ ایک انتہائی خطرناک اور پیچیدہ پیدائش تھی۔ نو ماہ سے پہلے پیدا ہونے والے بچوں کو جان لیوا پیچیدگیوں کا سامنا ہوتا ہے، جن میں سانس کی تکلیف، انفیکشن اور جسمانی اعضا کی نامکمل نشوونما شامل ہے۔
اس وقت بچ جانے والی تینوں نوزائیدہ بچوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ (NICU) میں مکمل نگرانی میں رکھا گیا ہے، جہاں ان کے علاج کا عمل جاری ہے۔
اہل خانہ نے عوام سے دعا کی اپیل کی ہے تاکہ باقی بچوں کی جان بچائی جا سکے۔