فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ضم اضلاع کی ترقی میں رکاوٹ ہے: بیرسٹر سیف
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
مشیرِ اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے جرگے میں صوبے کے حقوق کا مقدمہ کامیابی سے لڑا۔
انہوں نے ضم اضلاع کے فنڈز سے متعلق بیان میں کہا کہ فنڈز کی منتقلی میں تاخیر ضم اضلاع کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاقی قیادت کو ضم اضلاع کے فنڈز کی منتقلی اور بجلی کے خالص منافع سے متعلق آگاہ کیا گیا، امید ہے اب وفاقی حکومت ضم اضلاع کے فنڈ جلد صوبے کو منتقل کرے گی۔
مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ ضم اضلاع میں امن و امان ایک سنجیدہ مسئلہ ہے، وفاق نے غیرقانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں۔
بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ وفاق نے غیرقانونی طور ضم اضلاع کے فنڈز اپنے پاس رکھے ہیں، ضم اضلاع اب خیبر پختونخوا کا باقاعدہ حصّہ ہیں۔ صوبے کو ضم اضلاع کے فنڈز کی منتقلی ناگزیر ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کی محرومیوں کا ازالہ وفاق اور صوبے کی مشترکہ ذمےداری ہے۔ ضم اضلاع کی ترقی دہشت گردی کے خاتمے کی ضمانت ہے، دہشتگردی صرف خیبر پختونخوا کا نہیں، پورے ملک کا مسئلہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بجلی کےخالص منافع کے بقایاجات بھی فوری ادا کیے جائیں۔ وفاقی حکومت اہم قومی معاملات پر سیاست سے گریز کرے، ایک صوبے کو ترقی سے محروم رکھنا وفاق کے لیے نقصان دہ ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ضم اضلاع کے فنڈز فنڈز کی منتقلی کا کہنا ہے کہ ضم اضلاع کی
پڑھیں:
پی ٹی آئی والے ایک شخص کی خاطر پاکستان کی بقا کو داؤ پر لگا رہے ہیں: خواجہ آصف
اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی سلامتی کے منافی ہیں، وہ کہتے ہیں نیازی لا نہیں ہوگا تو پاکستان نہیں چلے گا، یہ پاکستان دشمنی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا یہ نہیں ہو سکتا کہ ہر چیز پر نیازی لا لاگو کیا جائے، نیازی لا اب نہیں چلے گا۔
ان کا کہنا ہے کہ ملکی سلامتی کے معاملات پر وزیراعلیٰ کے بیانات آنا مایوس کن ہیں، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے بیانات ملکی کی سلامتی کے منافی ہیں، یہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں کہ اندر بیٹھا ایک شخص ہدایات جاری کرے، نیازی لا جس کے تحت خیبر پختونخوا کی حکومت چل رہی ہے یہ نہیں چلے گا۔
خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان کسی کی ذات کی جنگ نہیں بلکہ اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے، اگر وزیراعلیٰ کہے کہ نیازی لا نہیں ہو گا تو پاکستان نہیں چلے گا یہ حب الوطنی نہیں، میں سمجھتا ہوں یہ پاکستان دشمنی ہے۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا وزیر اعلیٰ کے پی وفاق کے حصے دار ہیں انہیں معاملات میں حصہ لینا چاہیے، اگر وزیراعلیٰ نیازی لا کے تحت چلنا چاہتے ہیں تو پاکستان کسی فرد واحد کی ملکیت نہیں، انسان آتے جاتے رہتے ہیں، پاکستان 25 کروڑ عوام کی ملکیت ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ان لوگوں کی سوچ نیازی لا کے تابع نہیں وسیع ہونی چاہیے، یہ ایک شخص کے ارد گرد پاکستان کی بقاء کو داؤ پر لگا رہے ہیں، یہ بالواسطہ دہشت گردی کی ایک طرح سے معاونت کر رہے ہیں، وہ مذاکرات کی کامیابی کے امکانات میں پاکستان کے بجائے افغانستان کی پوزیشن مضبوط کر رہے ہیں۔