اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات ہوئی۔ اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات پر تفصیلی اور جامع بریفنگ دی اور ادارہ میں جاری تعلیمی، ہم نصابی سرگرمیوں سے آگاہ کیا۔ پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کو کیڈٹ کالج پلندری کے معاملات یکسو کرنے کی ہدایت کی۔

صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جب میں وزیراعظم تھا تو کیڈٹ کالج پلندری کو میں نے شروع کیا تھا اور آج یہ تناور درخت بن چکا ہے اور میری خواہش ہے کہ کیڈٹ کالج پلندری کا شمار پاکستان کے بہترین کیڈٹ کالجز میں ہونا چاہیے اور اس سلسلے میں ادارے میں بہتری لانے کے لئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں رکھا جانا چاہیے اور تمام تر توانائیاں بروئے کار لائی جائیں۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے اس سلسلے میں اپنے ہر طرح کے تعاون کا بھرپور یقین دلایا۔

اس موقع پر پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ نے صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو کیڈٹ کالج پلندری میں خطاب کی دعوت دی جو صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے قبول کر لی۔ اس موقع پر صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور پرنسپل کیڈٹ کالج پلندری بریگیڈئیر (ر) واجد پراچہ کے درمیان باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: صدر ریاست آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے

پڑھیں:

پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ تحریک انصاف کے بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے۔

جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں بات کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے تحریک انصاف کے فارم 47 والے بیانیے کو مانا ہے اس کے بعد پیپلز پارٹی کو چاہیے کہ وہ تمام عہدوں سے استعفے دے اور ہمارے ساتھ اپوزیشن میں بیٹھے۔

پروگرام میں شریک پیپلز پارٹی کے رہنما سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ ہم مسلم لیگ ن کے ساتھ پاکستان کی خاطر حکومت میں بیٹھے ہیں۔

 ن لیگ کے بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ان کے ساتھ ہی رہے گی اور اسی تنخواہ پر دونوں ایک دوسرے کے ساتھ چلتے رہيں گے۔

متعلقہ مضامین

  • سلامتی کونسل میں پاکستان نے بھارت کو لاجواب کر دیا
  • بھارت امن دشمن ہے، جموں و کشمیر نہ اُس کا اٹوٹ انگ ہے اور نہ ہی داخلی معاملہ، پاکستان
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پارٹی‘ مرکزی مسلم لیگ‘ جموں کشمیر یونائیٹڈ موومنٹ کا اتحاد 
  • مسئلہ کشمیر کا منصفانہ حل جنوبی ایشیا میں امن کی بنیاد، دہشتگردی عالمی سلامتی کیلئے سنگین خطرہ: اسحاق ڈار
  • پیپلز پارٹی کا فارم 47 پر حالیہ بیانیہ پی ٹی آئی بیانیے سے مطابقت رکھتا ہے، علی ظفر
  • آزاد کشمیر انتخابات: استحکام پاکستان پارٹی اور مسلم کانفرنس میں انتخابی اتحاد، سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر اتفاق
  • استحکام پاکستان پارٹی آزاد کشمیر اور آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے درمیان انتخابی اتحاد طے
  • بلاول بھٹو نے مظفرآباد اور دیگر علاقوں میں بھی انٹرنیٹ پابندیاں جلد ختم ہونے کی امید ظاہر کر دی
  • آزاد کشمیر کے شہر میرپور میں 45 روز بعد موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع
  • آزاد کشمیر میں ڈیڑھ ماہ بعد انٹرنیٹ سروس بحال ہونا شروع