Daily Mumtaz:
2025-09-18@01:43:12 GMT

وزیراعظم کی یقین دہانی،وفاق،کے پی میں برف پگھلنے لگی

اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT

وزیراعظم کی یقین دہانی،وفاق،کے پی میں برف پگھلنے لگی

اسلام آباد(طارق محمودسمیر)وزیراعظم شہباز شریف نے پشاور میں امن وامان پر جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی مالیاتی کمیشن ایوارڈ میں خیبرپختونخوا کے
حصے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دی جائے گی جبکہ اگست میں این ایف سی سے متعلق پہلی اجلاس بلائیں گے، جرگے میں فیلڈ مارشل عاصم منیر، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور اور گورنر فیصل کریم کنڈی کے علاوہ سلیم سیف اللہ،سابق گورنرشوکت اللہ سمیت دیگر سیاسی وعسکری قیادت اور قبائلی عمائدین شریک ہوئے ، خبیرپختونخواکے عوام کی پاکستان سیمحبت ذکرکرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ خیبرپختونخوا کے عوام نے 1947 میں پاکستان کا ساتھ دیا، صوبے کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم بلند کیا، آپ نے قوت اور دلیری کے ساتھ ہمیشہ پاکستان کا دفاع کیا، وزیراعظم نے کہا کہ 2010 کے ایوارڈ میں پہلا آئٹم خیبرپختونخوا کے لیے دہشت گردی کے خلاف جو وسائل ہیں، اس پر چاروں صوبوں نے ایک فیصد پر اتفاق کیا اور مختلف ادوار میں صرف اس مد میں خیبرپختونخوا کو 700 ارب روپے دیے گئے جب کہ دہشت گردی کیخاتمے تک کے پی کو فنڈ کی فراہمی کا سلسلہ جاری رہیگا،دہشت گردی کی حالیہ لہرمیں صوبہ خیبرپختونخواسب سے زیادہ متاثر ہے اور خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اور وفاق کے درمیان چپقلش کے باعث دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثرہورہی تھی تاہم وزیراعظم کی طرف سے جرگے میں کئے گئے اعلانات اس بات کاواضح عندیہ ہیں کہ وفاقی حکومت اور کے پی حکومت انسدادہشت گردی کے معاملے پر ایک پیج پرآچکی ہیں خاص طور پر این ایف سی کے حوالے سے یقین دہانی کے بعدکے پی اور وفاق میں قربتیں بڑھنے کاامکان ہے،جرگے میں وزیراعظم نے بھارت کو بھی ایک بارپھر سخت پیغام دیتے ہوئے کہاکہ پانی پاکستان کاحق ہے ،اگربھارت نے پاکستان کاپانی روکنے کی حرکت کی تو سبق سکھائیں گے، پاکستان بھارت پر پہلے ہی واضح کرچکاہے کہ پانی روکنااعلان جنگ تصورہوگاچنانچہ مودی سرکار کی طرف سے آبی جارحیت خطے کو نئی جنگ میں دھکیل سکتی ہے اس لئے عالمی برادری کو اس معاملے کو فوری اورسنجیدہ نوٹس لیناچاہئے،علاوہ عمران خان پاکستان تحریک انصاف کے پیٹرن انچیف بن گئے ہیں انہوں نے اپناتقررخود ہی کرلیا جواس بات کاثبوت ہے کہ پی ٹی آئی میں فیصلے اب بھی فرد واحدیعنی عمران خان ہی کررہے ہیں اور وہ مشاورت کو ترجیح نہیں دے رہے،دیکھاجائے تو پیٹرن انچیف کا عہدہ اداروں یاانجمنوں کے لئے ہوتاہے سیاسی جماعتوں میں پی ٹی آئی کی طرف سے تخلیق کیاگیااپنی نوعیت کایہ پہلاعہدہ ہے،بہترہوتاہے کہ عمران خان خود کو پارٹی کے قائدکہلواتے اور اس حیثیت سے تمام پارٹی امورپر نظررکھتے جس طرح میاں نوازشریف نے ماضی میں کیا،علاوہ ازیں پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹرگوہرکے مطابق پی ٹی آئی نے احتجاجی تحریک چلانے کااصولی فیصلہ کرلیاہے،عمران خان کاکہاہے کہ اب احتجاجی تحریک کے سوائکوئی اورراستہ نہیں بچالیکن سوال یہ ہے کہ کیاایک ایسی صورتحال میں احتجاجی تحریک کامیاب ہوگی جب پی ٹی آئی تقسیم کاشکارہے،تحریک کی قیادت اب علی امین گنڈاپورکی بجائے عمرایوب کریں گے ،گنڈاپورنظرانداز کئے گئے ہیں دیکھنایہ ہے کہ علی امین گنڈاپورتحریک کاحصہ بنتے ہیں یانہیں،اس میں کوئی دورائے نہیں کہ اس وقت پی ٹی آئی تقسیم کاہی نہیں بلکہ کنفیوعن کابھی شکارہے ایسی صورتحال میں احتجاجی تحریک کے موثرہونے کاکوئی امکان نظرنہیں آتااسی لئے حکومتی ایوان میں چین کی بانسری بجائی جارہی ہے ایک سوال یہ بھی ہے کہ اگراحتجاجی تحریک بھی کامیاب نہ ہوئی تو پی ٹی آئی کے پاس اورکیاراستہ بچے گا؟۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: احتجاجی تحریک پاکستان کا پی ٹی ا ئی

پڑھیں:

خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ

دہشت گردی سے مسلسل متاثر ہونے والے خیبرپختونخوا کے حساس اضلاع میں پولیس افسران کی جانوں کے تحفظ کے لیے حکومت نے اہم قدم اٹھا لیا  ۔
صوبائی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پہلے مرحلے میں دہشت گردی کا زیادہ خطرہ رکھنے والے اضلاع کے ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں فراہم کی جائیں گی، تاکہ وہ بہتر انداز میں گشت اور فرائض انجام دے سکیں، اور کسی بھی ممکنہ حملے کا مؤثر جواب دے سکیں۔
صوبائی مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کے مطابق پولیس اور انسداد دہشت گردی فورس (سی ٹی ڈی) کو جدید ترین ہتھیار، مواصلاتی نظام، اور تحفظاتی سازوسامان سے لیس کیا جا رہا ہے تاکہ وہ شدت پسندوں سے مؤثر طور پر نمٹ سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے صرف قوت نہیں، بلکہ خطے میں تعاون اور حکمت عملی کی ضرورت ہے۔ اسی لیے افغان حکومت سے بات چیت اور بارڈر مینجمنٹ میں ہم آہنگی ہماری اولین ترجیح ہے۔
پولیس کا مطالبہ، حکومت کا فوری عمل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ کچھ تھانے دہشت گردی کے نشانے پر رہے ہیں، جہاں گشت کے دوران پولیس افسران پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ اس صورتِ حال کے پیش نظر، پولیس نے بلٹ پروف گاڑیوں اور جدید ہتھیاروں کا مطالبہ کیا تھا، جس پر حکومت نے عملدرآمد کا آغاز کر دیا ہے۔
ایس ایچ اوز اور دیگر اہلکار گشت کے دوران خطرے میں ہوتے ہیں، ماضی میں کئی افسوسناک واقعات پیش آ چکے ہیں۔ بلٹ پروف گاڑیاں نہ صرف ان کی جانوں کے تحفظ کا ذریعہ بنیں گی، بلکہ فوری ردِعمل میں بھی مددگار ثابت ہوں گی۔
کرپشن پر زیرو ٹالرنس: چھ اہلکار معطل
جہاں ایک طرف حکومت پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہی ہے، وہیں محکمے کے اندر صفائی کا عمل بھی جاری ہے۔ کرپشن اور جرائم پیشہ عناصر سے روابط کے الزام میں چھ پولیس اہلکاروں کو معطل کر دیا گیا ہے۔
یہ اقدام اس پیغام کا حصہ ہے کہ قانون کے محافظوں سے کسی قسم کی بے ضابطگی برداشت نہیں کی جائے گی۔

Post Views: 6

متعلقہ مضامین

  • پنجاب حکومت کی گندم جمع کرنے والے کسانوں کے گھر چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی
  • پی ٹی آئی نے ہمیشہ دہشت گردوں کے موقف کی تائید کی، وزیرمملکت قانون
  • چھبیس ستمبر تک پلاٹوں کی قرعہ اندازی نہ کی گئی تو مزدور یونین احتجاجی تحریک کا آغاز کرے گی: چوہدری محمد یٰسین
  • قطر ہمارا اتحادی، اسرائیل دوحہ پر دوبارہ حملہ نہیں کرے گا: امریکی صدر کی یقین دہانی
  • قطر پر اسرائیلی حملے کیخلاف مسلم دنیا متحد، جوابی اقدامات کیلئے مکمل تعاون کی یقین دہانی
  • عرب اسلامی اجلاس: مسلم ممالک نے قطر کو اسرائیل کے خلاف جوابی اقدامات کیلئے تعاون کی یقین دہانی کرادی
  • عرب اسلامی سربراہی ہنگامی اجلاس کا اعلامیہ جاری: اسرائیل کے خلاف قطرکو جوابی اقدامات کیلئےتعاون کی یقین دہانی
  • خیبرپختونخوا، دہشتگردی سے متاثرہ علاقوں میں ایس ایچ اوز کو بلٹ پروف گاڑیاں دینے کا فیصلہ
  • نیتن یاہو، مارکوروبیو ملاقات: امریکا کی ایک بار پھر اسرائیل کو غیرمتزلزل حمایت کی یقین دہانی
  • پاکستان سعودی عرب کا ہر سطح پر بھرپور دے گا: وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد کو یقین دہانی