شہر قائد کے علاقے سرجانی ٹاؤن مبینہ طور پر شوہر نے بیوی اور بیٹے کو قتل کردیا، ملزم نے خود بھی خودکشی کی اور اُسے تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی یوسف گوٹھ میں گھر سے ماں اور بیٹے کی لاشیں ملیں جس میں خاتون کا گلا کٹا ہوا تھا جبکہ بیٹا مردہ حالت میں پایا گیا جس کی موت کو تعین نہیں ہوسکا۔

گھر سے مقتولہ کا شوہر شدید زخمی حالت میں ملا جس کا گلا کٹا ہوا تھا، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ گھر میں موجود دونوں بیٹیوں کو اہل محلہ نے اپنی حفاظتی تحویل میں لیکر چچا کے حوالے کر دیا۔

 پولیس نے جائے وقوعہ سے ملنے والا تیز دھار آلہ (چھری) اپنے قبضے میں لیکر ماں اور بیٹے کی لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جبکہ شدید زخمی شخص کو عباسی شہید اسپتال سے بعدازاں سول اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

ماں اور بیٹے کی لاشیں ملنے کی اطلاع پر علاقہ مکینیوں کی بڑی تعداد ان کے گھر جمع ہوئی۔

ترجمان ڈسٹرکٹ ویسٹ پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن کریمی چورنگی کے قریب گھر سے ملنے والی خاتون کی لاش کو 35 سالہ ثنا اور بیٹے کو 10 سالہ محمد علی کے نام سے شناخت کیا گیا جبکہ گھر سے شدید زخمی حالت میں ملنے والے کی شناخت 42 سالہ فیصل ولد صغیر الدین کے نام سے ہوئی جو کہ مقتولہ کا شوہر اور بچے کا والد ہے۔

ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے ملنے والا آلہ قتل تیز دھار آلہ (چھری) پولیس نے قبضے میں لے لی ہے جبکہ کرائم سین یونٹ کو طلب کر کے جائے قوعہ سے شواہد حاصل کیے گئے ہیں۔

 ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ طارق الہی مستوئی کے مطابق اب تک کی تحقیقات کے مطابق قوی امکان ہے کہ مقتولہ ثنا کے مضروب شوہر فیصل نے مبینہ طور پر بیوی اور بیٹے کو قتل کیا ہے، مقتولہ ثنا کی 2 نوعمر بیٹاں ایمل اور بریرہ گھر میں موجود تھیں۔

بچیوں نے پولیس کو بتایا کہ وہ رات 10 اور ڈھائی بجے سوئیں تھی جبکہ روز صبح 10 سے 11 بجے تک سو کر اٹھ جاتے ہیں لیکن آج ساڑھے چار بجے تک سوتے رہے جس سے شبہ ہے کہ انھیں نشہ آور دوا دی گئی تھی۔

 پولیس نے اہل محلہ اور علاقہ مکینوں کے بیانات قلمبند کیے اور فوری طور پر دہرے قتل کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا جس کی پولیس مزید چھان بین کر رہی ہے۔

ایس ایچ او سرجانی محمد علی شاہ نے بتایا کہ بیوی اور بیٹے کو مبینہ قتل کے بعد خود کو گلے پر تیز دھار سے وار کرنے والے شدید زخمی مقتولہ کے شوہر فیصل کی حالت تشویشناک ہے جبکہ فوری طور پر مقتول بیٹے کی وجہ موت کا تعین نہیں ہو سکا تاہم پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا معلوم ہو سکے گا۔

اس حوالے سے علاقہ مکینوں نے بتایا بیوی اور بیٹے کو قتل کر کے اقدام خودکشی کرنے والا شدید زخمی فیصل کی علاقے میں ہارڈویئر کی دکان تھی، ڈیڑھ سال قبل کرایے پر مکان لیا تھا جبکہ گھر میں موجود بچیوں کے چیخ و پکار پر علاقہ مکین جمع ہوئے اور فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی۔ مکینوں نے بتایا کہ مذکورہ گھر سے کبھی لڑائی جھگڑے کی کوئی آواز نہیں سنی ۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: حالت میں کے مطابق بیٹے کی گھر سے کو قتل

پڑھیں:

کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل

کراچی میں سی ویو کے قریب اپارٹمنٹ کی پارکنگ میں گاڑی سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی پوسٹ مارٹم سے پتہ چلا ہے کہ موت گاڑی میں گیس بھر جانے سے ہوئی، حتمی رپورٹ آنے پر موت کی وجہ واضح ہوگی۔

پولیس کا بتانا ہے کہ واقعے کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا ہے، اہلخانہ سے رابطہ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق مرد کی شناخت شہباز ملک کے نام سے ہوئی ہے، جو ریٹائرڈ سرکاری افسر تھے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں ایک اور پولیس اہلکار نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
  • آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
  • ڈیرہ اسماعیل خان: جانور دھوپ میں کیوں باندھے؟ بھائی نے کلہاڑی سے بہن کو قتل کر دیا
  • کراچی: سی ویو کے قریب کار سے خاتون اور مرد کی ملنے والی لاشوں کا پوسٹ مارٹم مکمل
  • بنوں اور کرک میں دہشت گردوں کے حملے ناکام، 3 دہشت گرد ہلاک، 4 زخمی
  • کراچی، مختلف علاقے کے گھروں سے 2 افراد کی گلے میں پھندا لگی لاشیں برآمد
  • کراچی میں خاتون کو بھائی اور شوہر نے غیرت کے نام پر  قتل کردیا
  • کراچی: شاہراہ نور جہاں پر پولیس مقابلہ، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار
  • کراچی، ڈکیتی کی بڑی واردات، بلڈر کے رائیڈر سے 46 لاکھ سے زائد کی رقم لوٹ لیے گئے
  • کراچی: مکان کی چھت سے 11 سالہ بچی کی لاش برآمد