کراچی: یکم جون سے 4 جون تک 26 زلزلے رپورٹ
اشاعت کی تاریخ: 4th, June 2025 GMT
پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے مطابق کراچی میں یکم جون سے 4 جون تک کم شدت والے 26 زلزلے رپورٹ کیے گئے ہیں۔
زلزلے کی کم سے کم شدت ریکٹر اسکیل پر 2.2 اور زیادہ شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ آخری زلزلہ آج رات 2 بج کر 8 منٹ پر 3شدت کا رپورٹ ہوا۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے چیف میٹرولوجسٹ عامر حیدر لغاری نے کہا کہ زلزلے کے جھٹکوں کا سلسلہ آئندہ ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے جبکہ تواتر سے زلزلے لانڈھی فالٹ لائن فعال ہونے کی وجہ سے آرہے ہیں۔
دوسری جانب سونامی وارننگ سیل کے سربراہ نے کہا کہ کمزور اسٹرکچر یا خستہ حال عمارتوں سے شہری دور رہیں۔ کراچی میں پہلا زلزلہ یکم جون کو شام 5 بج کر 33 منٹ پر 3.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔