عید قرباں کی تیاری، سبزیاں سستی ہوئیں یا مہنگی؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
عید قرباں میں اب صرف چند ہی دن باقی رہ گئے ہیں اور ملک بھر میں عید کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، ایک طرف جہاں مویشی منڈیوں میں خریداروں کا رش ہے، وہیں دوسری جانب سبزی منڈیاں بھی خریداروں سے بھری نظر آ رہی ہیں، عید قرباں کو بجا طور پر پکوانوں کی عید کہا جاتا ہے، کیونکہ اس موقع پر ہر گھر میں انواع و اقسام کے لذیز کھانے تیار کیے جاتے ہیں، جن کی تیاری میں آلو، پیاز، ٹماٹر، ادرک، لہسن اور سبز مرچ جیسے بنیادی اجزا درکار ہوتے ہیں۔
عموماً عید قرباں کے موقع پر منڈیوں میں بڑھتے رش کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے مہنگائی کا شور بھی سنائی دیتا ہے، ایسے میں یہ جاننا ضروری ہے کہ عید سے عین قبل کھانوں کے ان بنیادی اجزا کی، جنہیں سبزیوں کے زمرے میں شمار کیا جاتا ہے، قیمتیں کیا ہیں اور ان میں کتنا اتار چڑھاؤ آیا ہے؟
وی نیوز نے اس صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے 20 مئی یعنی دو ہفتے قبل کے نرخوں کا 4 جون کے موجودہ قیمتوں سے موازنہ کیا ہے تاکہ منڈی میں قیمتوں کے رجحان کو واضح کیا جا سکے۔
آلو: اسلام آباد منڈی ریٹس کے مطابق 20 مئی کو آلو 48 سے 53 روپے فی کلو دستیاب تھا، جبکہ 4 جون 2025 کو آلو منڈی میں تقریبا 57 روپے فی کلو فروخت ہوا، یعنی تقریباً 15 دنوں میں آلو کی قیمت میں 3 سے 4 روپے فی کلو اضافہ ہوا۔
پیاز: منڈی میں 20 مئی 2025 کو پیاز کا ریٹ 33 سے 35 روپے فی کلو تھا، جو 4 جون کو بھی تقریباً 35 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا، اس موازنے سے چابت ہوتا ہے کہ پیاز کی قیمت تقریباً مستحکم رہی ہے، یا بہت معمولی اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ٹماٹر: 20 مئی اور 4 جون کو ٹماٹر کی قیمت 33 سے 38 روپے فی کلو تھی، یعنی ٹماٹر کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
دیسی لہسن:4 جون کو دیسی لہسن 150 سے 157 روپے فی کلو میں فروخت ہوا، جبکہ 20 مئی کو دیسی لہسن 150 سے 169 روپے فی کلو پر تھا، یعنی 15 دنوں میں دیسی لہسن کی قیمت میں 12 روپے فی کلو کمی ہوئی۔
چائنیز لہسن: 4 جون کو چائنیز لہسن 253 سے 275 روپے فی کلو فروخت ہوا، جبکہ اس سے قبل گزشتہ مہینے کی 20 تاریخ تک چائنیز لہسن 340 سے 360 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوتا رہا، یعنی ان 2 ہفتوں کے دوران چائنیز لہسن کی قیمت میں تقریبا 85 سے 87 روپے فی کلو تک کمی ہوئی۔
ادرک: 4 جون کو ادرک تقریباً 580 روپے فی کلو رہی، جبکہ 20 مئی کو ادرک تقریباً 577 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوا۔ یعنی ادرک کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا۔
سبز مرچ: 4 جون کو سبز مرچ 85 سے 93 روپے فی کلو دستیاب تھی، جبکہ 20 مئی کو منڈی میں سبز مرچ تقریباً 103 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت ہوئی، دوسرے لفظوں میں کہا جاسکتا ہے کہ سبز مرچ کی قیمت میں تقریباً 10 سے 14 روپے فی کلو تک کمی ہوئی۔
دیسی لیموں: 4 جون کو دیسی لیموں 390 سے 405 روپے فی کلو منڈی میں فروخت ہوتے رہے، جبکہ 2 ہفتے قبل تک لیموں تقریبا 608 روپے فی کلو پر منڈی میں دستیاب تھے۔ یعنی دیسی لیموں کی قیمت میں تقریباً 200 روپے کی کمی دیکھی گئی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ادرک آلو پیاز ٹماٹر چائینیز لہسن دیسی لہسن سبز مرچ سبزیاں عید قرباں.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا لو پیاز ٹماٹر چائینیز لہسن دیسی لہسن سبزیاں روپے فی کلو کے حساب سے فروخت چائنیز لہسن کی قیمت میں دیسی لہسن فروخت ہوا منڈی میں مئی کو جون کو
پڑھیں:
سونے کی قیمت 3لاکھ 88 ہزار 600 روپے فی تولہ پر مستحکم
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)عالمی و مقامی مارکیٹوں میں جمعرات کو سونے کی قیمتیں بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم رہیں۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت فی اونس 3,668 ڈالر پر برقرار رہی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں استحکام کے باعث مقامی سطح پر بھی فی تولہ سونا کی قیمت 3 لاکھ 88 ہزار 600 روپے پر مستحکم رہی۔اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 3 لاکھ 33 ہزار 161 روپے پر مستحکم رہی۔یاد رہے کہ بدھ کے روز سونے کی قیمت فی تولہ 2,400 روپے کمی کے بعد 3,88,600 روپے رہی تھی۔دوسری جانب چاندی کی قیمت فی تولہ 31 روپے اضافے کے ساتھ 4,418 روپے تک پہنچ گئی۔