پاکستان میں کسی بھی ایک شے کی قیمت بڑھنے پر اس سے متعلقہ تمام اشیاء کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہو جاتا ہے، تاہم اسی چیز کی قیمت میں کمی پر اس سے متعلقہ دیگر اشیاء کی قیمتوں میں کمی نہیں کی جاتی۔ مثلاً  گندم اور میدے کی قیمتوں میں اضافے پر بیکری آئٹمز کی قیمتیں بڑھ جاتی ہیں۔ تاہم جب گندم کی قیمت کم ہوتی ہے تو بیکری آئٹمز کی قیمتیں کم نہیں ہوتیں۔

گندم اور میدے کی قیمتوں میں ایک سال میں 60 فیصد تک کمی ہوئی ہے۔ گندم کی فی من قیمت 5200 سے کم ہو کر 2400 روپے فی من تک ہو گئی ہے۔ 80 کلو والے میدے کی بوری 12 ہزار روپے سے کم ہو کر 6400 روپے کی ہو گئی تاہم بیکری مصنوعات اور روزمرہ اشیائے خورونوش مثلاً نان، روٹی، ڈبل روٹی، رس، کیک، بسکٹ، مٹھائیاں اب بھی پرانی قیمتوں پر فروخت ہو رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیے مہنگائی کی شرح کم ہونے کے باوجود اس کا اثر عوام تک نہیں پہنچ رہا تو کوئی فائدہ نہیں، وزیر خزانہ

اسلام آباد کی محبوب فلور ملز کے مالک احمد سیٹھی نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سال 2024 میں گندم کی قیمت 5ہزار روپے سے بھی تجاوز کر گئی تھی۔ اس وقت میدے کی قیمت 12 ہزار روپے فی 80 کلو تک پہنچ چکی تھی۔ تاہم اب گندم  کی قیمتوں میں کمی کے باعث فلور ملز نے تو میدے کی قیمت میں بھی بہت بڑی کمی کر دی ہے لیکن بیکری مالکان نے بیکری آئٹمز کی قیمت میں تا حال کمی نہیں کی۔ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ جس طرح دیگر  اشیائے ضروریہ کی پرائس لسٹ جاری کرتی ہے اور اسے کنٹرول کرتی ہے اسی طرح بیکری آئٹمز کی بھی ایک مناسب قیمت جاری کی جائے اور انہیں کنٹرول لسٹ کے ذریعے کنٹرول کیا جائے۔

اسلام آباد میں ایک دوسرے سٹور کے مالک راجہ رمیض نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈبل روٹی، رس، بسکٹس اور دیگر اشیا کی قیمتوں میں صرف 10 روپے کمی کی ہے۔ ڈبل روٹی جمبو پیک 220 سے 200 جبکہ لارج سائز پیک 170 روپے میں فروخت جاری ہے۔ ڈبل روٹی کا میڈیم پیک 150 روپے، چھوٹی ڈبل روٹی پہلے 120 اور اب 110 روپے، فور پیس بریڈ 40 روپے میں فروخت ہو رہی ہیں جبکہ بن 50 فی عدد کے حساب سے فروخت کیا جارہا ہے۔ ان دکانداروں کا کہنا ہے کہ گاہکوں سے بھی روز بحث ہوتی ہے کہ ڈبل روٹی اور بیکری آئٹمز سستی کی جائیں تاہم کوئی بیکری مالکان کو پوچھنے والا نہیں۔

یہ بھی پڑھیے مہنگائی 38 فیصد سے کم ہوکر 4فیصد رہ گئی، احسن اقبال

پرائم فوڈز اور پرائم بیکری کے مالک سردار عمیر حیدر نے وی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیکری آئٹمز کی تیاری میں میدے کے علاوہ اور بھی بہت سی چیزیں شامل ہوتی ہیں، ان میں چینی، گھی اور دیگر چیزیں شامل ہیں۔ گزشتہ سال سے گندم کی قیمت میں تو کمی ہوئی ہے البتہ چینی کے 50 کلو کے بیگ میں 2000 سے 2500 روپے تک کا اضافہ ہو چکا ہے۔ اسی طرح گھی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھا گیا ہے۔ انڈوں کی قیمتوں کی بھی اگر بات کی جائے تو وہ بھی گرمیوں میں بھی سردیوں سے زیادہ نرخوں پر فروخت ہو رہے ہیں۔ بیکری آئٹمز کی تیاری میں چونکہ میدے کے علاوہ اور بھی بہت ساری اشیاء شامل ہوتی ہیں۔ اس لیے صرف میدے کی قیمت کم ہونے سے قیمتوں میں بڑی کمی نہیں کی جا سکتی۔ انہوں نے کہا کہ اس کے باوجود ڈبل روٹی کے سمال سائز پر 10 روپے اور بڑے سائز پر 20 روپے کی کمی کی گئی تھی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

آٹا بیکری آئٹمز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: ا ٹا بیکری ا ئٹمز بیکری آئٹمز کی کی قیمتوں میں میدے کی قیمت کی قیمت میں ڈبل روٹی گندم کی کہا کہ

پڑھیں:

چلاس: سیلاب کے باوجود مقامی افراد سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے

بابوسر شاہراہ کے سیلابی ریلے نے بدترین تباہی پھیلائی، سیلاب میں مقامی افراد کے بھی کئی گھر تباہ ہوئے، اس کے باوجود وہ سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے۔

پیر کو آنے والے اس سیلاب میں چار سیاحوں کے علاوہ ایک مقامی شخص بھی جاں بحق ہوا۔

والد نے چچی اور 3 سالہ کزن کو بچانے کیلئے سیلابی ریلے میں چھلانگ لگائی، بیٹا فہد اسلام

لینڈ سلائیڈنگ سے چار سیاحوں سمیت پانچ اموات کی تصدیق ہوگئی، سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے باعث شاہراہ قراقرم بند ہونے سے ہزاروں مسافر پھنس گئے

چلاس سیلاب نے سیاحوں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد کو بھی آزمائش میں ڈال دیا ہے، بابو سر تھک نالے کے پہاڑی علاقوں میں آباد غریب مکین کچے گھروں، موٹر سائیکلوں سمیت دیگر تعمیرات کی تباہی پر پریشان ہیں لیکن پھر بھی آزمائش کی گھڑی میں وہ مہمانوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے۔

پولیس، ضلعی انتظامیہ اور مقامی افراد پتھروں اور ملبے میں پھنسے سیاحوں کو محفوظ مقام پر منتقل کرتے رہے، کھانے پینے کا بندوبست کیا اور کئی سیاحوں کو اپنے گھروں پر بھی قیام کروایا۔

ریسکیو کیے گئے سیاح ان مہمان نوازوں کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 5,900 روپے کمی ریکارڈ
  • پاکستان میں سونے کی قیمت کو بریک لگ گئی، ہزاروں روپے کی بڑی کمی
  • ڈالر کی قمت میں بڑی کمی کا امکان ہے، ذخیرہ اندوزی نہ کریں، ملک بوستان
  • چلاس: سیلاب کے باوجود مقامی افراد سیاحوں کی مدد کیلئے پیش پیش رہے
  •   اسٹیٹ بینک کی طرف سے 9 ارب ڈالر خریدے جانے کاانکشاف
  • 173روپے کے نوٹیفکیشن کے باوجود چینی کی 200 روپے کلو فروخت جاری
  • عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں استحکام، چاندی مہنگی ہوگئی
  • سانحہ قلات میں زخمی صابری قوال کے رکن شہباز اب شائد کبھی طبلہ نہیں بجا سکیں گے
  • کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں!
  • کریانہ ایسوسی ایشن کا پنجاب بھر میں چینی کی فروخت بند کرنے کا اعلان