مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما کی پی ٹی آئی میں شمولیت؟ بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آگیا
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سابق سینئر رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا رد عمل سامنے آگیا۔
رپورٹ کے مطابق سابق گورنر اور مسلم لیگ ن کے سربراہ نواز شریف کے سابق ترجمان زبیر عمر کی پی ٹی آئی میں شمولیت کا امکان ہے۔ زبیر عمر کی پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت سے متعلق پی ٹی آئی پیٹرن ان چیف سے مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے بات چیت کے دوران صحافی نے پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر سے سوال کیا کہ کیا سابق گورنر سندھ محمد زبیر پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں، اس پر بیرسٹر گوہر نے جواب دیا کہ پاکستان تحریک انصاف ایک سیاسی جماعت ہے ہمارے دروازے سب کے لیے کھلے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پیٹرن ان چیف پی ٹی آئی کی سزاؤں کے معطلی کے حوالے سے پہلی مرتبہ کیس اسلام اباد ہائی کورٹ میں لگا ہے، پہلی مرتبہ پراسیکیوشن ٹیم کی جانب سے کوئی پیش ہوگا۔
ان کا کہنا تھا کہ عید سے دو دن قبل امید ہے کہ کوئی مثبت پیشرفت ہوگی، 17 جنوری کے بعد اب جون آگیا ہے، ابھی تک کیس کی سماعت نہیں ہوئی، روٹین میں یہ ایک مہینے کے اندر اندر فیصلہ ہوتا ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ نواز شریف کا جو پہلے کیس ہوا تھا 70 دن کے بعد اس کی رہائی ہوئی تھی۔
اسی طرح دوسرے کیس میں 51 دن کے بعد ان کی رہائی ہوئی تھی، بانی پی ٹی آئی کے کیسر کو تین اگست کو دو سال پورے ہو جائیں گے، انصاف نہ صرف ہو بلکہ ہوتا ہوا نظر آنا چاہیے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: بیرسٹر گوہر میں شمولیت پی ٹی ا ئی پی ٹی آئی
پڑھیں:
وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور شہدا کے لیے 5 منٹ نہیں نکال سکے، بیرسٹر عقیل ملک
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا شہدا کی خاطر 5 منٹ نہ نکال سکے، ان کے جنازوں میں شریک ہوئے نہ ہی تعزیت کے لیے ان کے گھروں میں گئے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بنوں میں شہدا کے جنازوں میں وزیراعظم محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت بہت سوں نے شرکت کی لیکن وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سمیت تحریک انصاف کی قیادت اور صوبائی حکومت کے عہدیداران میں سے کوئی بھی ان جنازوں میں شریک نہیں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ اور صوبے کے ایڈمنسٹریٹر ہونے کے ناتے ان جنازوں میں شریک ہونا علی امین گنڈاپور کی ذمہ داری تھی۔ اگر وہ جنازوں میں شریک نہیں ہوسکے تھے تو کم از کم شہدا کے گھروں میں جا کر ان کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کرلیتے۔ لیکن افسوس ہے کہ آپ شہدا کے لیے 5 منٹ نہ نکال سکے۔
وزیر مملکت برائے قانون و انصاف نے کہا کہ شہدا کے گھروں میں نہ وزیراعلیٰ گئے، نہ ان کی ایڈمنسٹریشن میں سے کوئی گیا اور نہ ہی ان کی جماعت میں سے۔
بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین گنڈا پور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں غلط فیصلے کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے پارٹی میں گروپ بندی کا بھی تذکرہ کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں