پی پی ایس سی کامختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن، پنجاب پولیس، مائنز اینڈ منرلز، ہاؤسنگ اربن ڈیویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ، بورڈ آف ریونیو، ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ، سمیت مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق جاری نتائج میں مجموعی طور پر 4 تحریری امتحانات کے نتائج اور 4 حتمی نتائج کا اعلان کیا گیا ہے.
صدرِ مملکت سے سردار سلیم حیدر سمیت پارٹی رہنماؤں کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومت پنجاب کے مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ (بورڈ آف ریونیو) میں اسسٹنٹ کی 2 اسامیوں کے لیے 11 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کے پروٹوکول ونگ میں اسسٹنٹ پروٹوکول آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
مائنز اینڈ منرلز ڈیپارٹمنٹ کے مائنز لیبر ویلفیئر آرگنائزیشن میں مائنز لیبر ویلفیئر آفیسر کی ایک آسامی کے لیے 5 امیدوار تحریری امتحان میں کامیاب ہوئے ہیں۔
محکمہ آبپاشی (فیصل آباد) میں جونیئر کمپیوٹر آپریٹر کی 44 اسامیوں کے لیے 103 امیدوار تحریری امتحان اور ٹائپنگ ٹیسٹ میں کامیاب قرار پائے ہیں۔
پنجاب پبلک سروس کمیشن نے 04 محکموں کی اسامیوں کے لیے امیدواروں کی سفارشات بھی جاری کی ہیں:
اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں سینئر رجسٹرار پیڈیاٹرک میڈیسن کی 33 اسامیوں کے لیے 32 امیدواروں کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے جبکہ اقلیتوں کے کوٹے کی ایک آسامی موزوں امیدوار نہ ہونے کے باعث خالی رہ گئی ہے۔
پنجاب پولیس کے لیے جونیئر ٹریفک وارڈن (ملتان ریجن) کی اسامیوں پر 8 امیدواروں کو کامیاب قرار دیا گیا ہے، جبکہ 7 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کی وجہ سے خالی رہ گئی ہیں۔
اسی طرح جونیئر ٹریفک وارڈن (ساہیوال ریجن) کی اسامیوں پر 6 امیدوار کامیاب قرار پائے ہیں۔
متحدہ عرب امارات میں عید الاضحیٰ پر 3 ہزار قیدیوں کی رہائی کا حکم
واسا راولپنڈی (محکمہ ہاؤسنگ) میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر (مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن / پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ) کی آسامی پر ایک امیدوار کو حتمی طور پر کامیاب قرار دیا گیا ہے۔
ان تمام کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن سیکرٹری پنجاب پبلک سروس کمیشن افضال احمد کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں۔
تحریری امتحان میں کامیاب امیدواروں کو انٹرویو کے لیے کال لیٹرز ویب سائٹ پر جلد جاری کیے جائیں گے، جبکہ کامیاب امیدواروں کی فہرستیں پبلک سروس کمیشن کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب ہیں۔
ماسک پہننے اور موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی
Ansa Awais Content Writer
ذریعہ
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: تحریری امتحان میں کامیاب امیدوار تحریری امتحان پنجاب پبلک سروس کمیشن محکموں کی اسامیوں کے حتمی نتائج کا اعلان اسامیوں کے لیے کامیاب قرار گیا ہے
پڑھیں:
آپریشن العزم: سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کامیاب کارروائی، 4 دہشتگرد جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے آپریشن العزم کے تحت مستونگ میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے۔
ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی آپریشن العزم کے تحت بلوچستان میں دہشت گردی کیخلاف بھرپور اور مؤثر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں۔ اس سلسلے میں بلوچستان میں مستونگ کےعلاقے کھڈ کوچہ میں کامیاب کارروائی کے دوران فتنۃ الہندوستان کے 4 دہشت گرد جہنم واصل کردیے گئے۔
کامیاب آپریشن کے دوران ہلاک دہشت گردوں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے زیرِ استعمال موٹر سائیکلوں کو بھی ضبط کر لیا۔
بلوچستان آپریشن العزم: مستونگ میں بڑی کامیابی سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 دہشت گرد ہلاکسیکیورٹی فورسز کی مؤثر کارروائی میں فتنۃ الہندوستان کے متعدد دہشت گردوں کے زخمی ہونے کی بھی مصدقہ اطلاعات ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران دہشتگردوں کی سہولت کاری میں ملوث متعدد مشتبہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
آپریشن کے دوران علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کارروائیاں جاری ہیں جب کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے مکمل نگرانی بھی برقرار ہے۔ حالیہ دنوں میں مستونگ کےعلاقہ کھڈ کوچہ میں دہشتگردوں کی مذموم کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن تیز کر دیے گئے ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خاتمے اور خطے میں امن و امان کے قیام تک سیکیورٹی فورسز کی کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔