ملک بھر میں ایک بار پھر شدید گرمی کا امکان، نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ملک بھر میں ایک بار پھر شدید گرمی کا امکان ہے اور محکمہ موسمیات نے نیا ہیٹ ویو الرٹ جاری کیا ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق 7 تا 12 جون بالائی و وسطی پنجاب، اسلام آباد، گلگت،کے پی کے میں درجہ حرارت 5 تا 7 ڈگری زائد رہنے، جبکہ بالائی وسطی سندھ ، جںوبی پنجاب، بلوچستان میں درجہ حرارت 5 ڈگری زائد رہنے کا امکان ہے۔ شدید گرمی کے سبب میدانی علاقوں میں تیز ہوائیں بھی متوقع ہے.
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
موجودہ مون سون سسٹم کراچی کومتاثر نہیں کرے گا: ڈی جی محکمۂ موسمیات
---فائل فوٹوڈی جی محکمۂ موسمیات مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ آئندہ دنوں ایک اور مون سسٹم کراچی اور حیدرآباد کو لپیٹ میں لے سکتا ہے، موجودہ مون سون سسٹم کراچی کو متاثر نہیں کرے گا۔
جیو نیوز کے مارننگ شو ’جیو پاکستان‘ میں گفتگو کے دوران مہر صاحبزاد خان نے کہا ہے کہ خلیج بنگال میں آئندہ دنوں ہوا کے کم دباؤ کا امکان ہے جو کراچی پر بھی اثر انداز ہو سکتا ہے۔
مہر صاحبزاد خان کے مطابق پنجاب، گلگت بلتستان اور کے پی میں زیادہ شدت کی بارش کا امکان ہے، بارش کاسلسلہ مزید دو دن تک جاری رہ سکتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ گلگت میں بابوسرٹاپ والے علاقے میں کافی جانی نقصان ہوا ہے، لاہور میں ایئرپورٹ کے علاقے میں صبح سے اب تک 108 ملی میٹربارش ہوئی۔