عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات نے عید کی تعطیلات اور آئندہ ہفتے کے دوران شدید گرمی کی نئی لہر کی پیش گوئی کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ 7 جون سے ہوا کے زیادہ دباؤ کا سسٹم اثر انداز ہونا شروع ہو گا، جو 8 جون سے ملک کے بیشتر علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے سکتا ہے۔
7 سے 12 جون کے دوران سندھ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں درجہ حرارت موجودہ پیمانے سے 4 سے 6 ڈگری زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بالائی، وسطی پنجاب، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں درجہ حرارت معمول سے 5 سے 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک زیادہ رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شدید گرمی کے باعث میدانی علاقوں میں تیز اور گرد آلود ہوائیں چلنے کا بھی امکان ہے۔
واضح رہے کہ کراچی میں یکم جون کو بھی گرمی کی شدت محسوس کی گئی تھی، اس دوران درجہ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، تاہم محسوس کیا جانے والا درجہ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا تھا۔
محکمہ موسمیات نے اگلے 3 روز یعنی 4 جون تک گرمی کی شدت برقرار رہنے کی پیش گوئی کی تھی، اسی طرح سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی گرمی کی شدت دیکھی گئی تھی، گزشتہ ہفتے بلوچستان میں سبی، نصیر آباد سمیت دیگر مقامات پر شدید گرمی رہی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: محکمہ موسمیات گرمی کی
پڑھیں:
شدید بارشیں اور سیلاب؛ عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری
اسلام آباد:ملک بھر میں شدید بارشوں اور سیلاب کے پیش نظر عوام کو غیر ضروری سفر سے گریز کا الرٹ جاری کر دیا گیا۔
محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں مون سون کے دوران شدید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ ممکنہ موسمی صورتحال کے پیش نظر ٹریفک حادثات، لینڈ سلائیڈنگ، درختوں کا گرنا اور ندی نالوں میں طغیانی کا خطرہ ہے۔
عوام کو ہدایت کی گئی کہ سیاح بارشوں کے دوران غیر ضروری سفر اور سیاحتی مقامات پر جانے سے گریز کریں، بارشوں کے دوران دریاؤں اور ندی نالوں کے قریب نہ جائیں۔
موسلادھار بارش نقل و حمل کے نیٹ ورکس میں خلل کا باعث بن سکتی ہے۔ سیاح ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور موسمی حالات سے باخبر رہیں۔
کسی بھی ممکنہ صورتحال پر انتظامیہ کی ہدایات پر عمل کریں، ملک بھر میں عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے تمام ریسکیو اداروں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔