عید کے دن کراچی میں موسم کیسا رہے گا؟
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
عید کے دنوں میں سندھ کے بیشتر مقامات پر موسم گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق عید کے تینوں دن کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود اور موسم گرم و مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
شہرِ قائد کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر کا درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں عید کے دنوں میں سمندری ہوائیں بحال رہنے کا امکان ہے جبکہ عید کے دوسرے دن تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ شہر میں ہواؤں کی رفتار 35 سے 40 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: رہنے کا امکان ہے محکمہ موسمیات کراچی میں عید کے
پڑھیں:
خیبر پی کے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان
پشاور (بیورو رپورٹ) الیکشن کمشن نے خیبر پی کے میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کروانے پر کام شروع کر دیا۔ صوبے میں بلدیاتی انتخابات 2 مراحل میں ہونے کا امکان ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں حلقہ بندیاں مکمل کر لیں جبکہ مزید اضلاع میں حلقہ بندیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ الیکشن کمشن جلد خیبر پی کے حکومت سے انتخابات کی حتمی تاریخ مانگے گا۔ ذرائع کے مطابق الیکشن کمشن رواں ماہ کے آخر میں مرحلہ وار بلدیاتی انتخابات کرانے کا حتمی فیصلہ کرے گا۔ بلدیاتی اداروں کی مدت مارچ اور جون 2026ء میں مکمل ہو چکی ہے۔ الیکشن کمشن نے 23 اضلاع میں الیکشنز کرانے کے لیے تیار ہے۔ چیف سیکرٹری کے پی کے 28 جولائی تک الیکشن کمشن کو آگاہ کریں گے۔