وفاقی وزارت خزانہ نے عید کی تعطیلات منسوخ کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد(اوصاف نیوز)وفاقی بجٹ 2025-26 کے پیش نظر وزارت خزانہ نے ملازمین کی عید تعطیلات منسوخ کر دیں۔
وزارت خزانہ کی جانب سے ہدایات کے مطابق بجٹ کی تیاری سے متعلقہ ملازمین کو 6, 8 اور 9 جون کو ڈیوٹی پر رہنے کا کہا گیا ہے جبکہ دیگر ملازمین کو فون پر دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
خیال رہے کہ وفاقی بجٹ 10 جون کو پیش کیا جائے گا جبکہ پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس 11 جون کو ہوگی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی نااہلی کیلئے الیکشن کمیشن میں درخواست دائر
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ
(ویب ڈیسک)کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کردی گئی۔
دشت میں کل ہونےو الے دھماکے سے متاثرہ ٹریک کی بحالی کا کام مکمل نہیں ہوسکاجس کے باعث آج صبح کوئٹہ سے پشاور جانے والی جعفر ایکسپریس منسوخ کر دی گئی۔
ریلوے حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس کے مسافروں کو ٹکٹ ریفنڈ کردیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دشت میں منگل کی شام ریلوے ٹریک پر دھماکے سے 6 بوگیاں پٹڑی سےاترگئی تھیں جس کے نتیجے میں5 مسافر معمولی زخمی ہوئے تھے۔
ٹیکس ریکوریاں کرنے کے لیے ایف بی آر کی انعامی رقم 50 لاکھ سے 15 کروڑ کرنے کی تجویز