—فائل فوٹو
کراچی میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آنے والی اس زلزلے کی شدت 2.1 اور گہرائی 5 کلو میٹر تھی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق تینوں زلزلوں کی شدت 2 سے 3.1 تک محسوس کی گئی، زلزلوں کی گہرائی 30 سے 80 کلومیٹر تک ریکارڈ کی گئی۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق زلزلے کا جھٹکا 2 بج کر 23 منٹ پر ریکارڈ کیا گیا ہے۔
محکمۂ موسمیات نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس زلزلے کا مرکز ملیر کے جنوب میں 5 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کراچی میں
پڑھیں:
پنجاب میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
پنجاب کے مختلف علاقوں میں جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
زلزلے کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا اور شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
محکمہ موسمیات (پی ایم ڈی) کے مطابق زلزلے کی شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 40 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ رات 11 بج کر 56 منٹ پر آیا۔
زلزلے کا مرکز پنجاب کے شہر جڑانوالہ سے 16 کلومیٹر جنوب میں واقع تھا۔