وزیرِاعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دو روزہ دورے پر جدہ روانہ
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ DW اردو۔ 05 جون 2025ء) پاکستانی وزیرِاعظم شہباز شریف آج پانچ مئی بروز جمعرات سعودی عرب کے دو روزہ سرکاری دورے پر جدہ روانہ ہو گئے ہیں۔ وہ یہ دورہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی دعوت پر کر رہے ہیں۔
پاکستان کی سرکاری خبررساں ایجنسی اے پی پی کے مطابق وزیرِاعظم کے ہمراہ ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی روانہ ہوا ہے۔
اس وفد کے اراکین سعودی عرب میں عید الاضحیٰ منائیں گے اور عید کے دن سعودی ولی عہد و وزیرِاعظم سے ملاقات کریں گے۔(جاری ہے)
پاکستانی دفتر خارجہ کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال ہوگا، جن میں تجارت و سرمایہ کاری، مسلم امہ کی فلاح و بہبود، اور علاقائی امن و سلامتی شامل ہیں۔
دفتر خارجہ کے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ وزیرِاعظم کا یہ دورہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان گہرے، آزمودہ اور دیرینہ تعلقات کی عکاسی کرتا ہے، جو باہمی عقیدے، اعتماد اور اسٹریٹجک شراکت داری پر قائم ہیں۔
بیان کے مطابق وزیرِاعظم کا یہ دورہ دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور مختلف شعبوں میں تعاون کے نئے امکانات پیدا کرنے کا باعث بنے گا۔شکور رحیم
ادارت: کشور مصطفیٰ
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
وزیراعظم محمد شہباز شریف کا اسلام آباد میں سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کا دورہ کیا اور سیف سٹی منصوبہ کے تحت پولیس سٹیشن آن وہیلز منصوبے کا افتتاح کر دیا۔ منگل کو سیف سٹی، کیپٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورہ کے موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اﷲ تارڑ اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ آئی جی پولیس اسلام آباد علی ناصر رضوی نے اس موقع پر وزیراعظم کو منصوبہ کے بارے میں بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس سٹیشن آن وہیلز کا مقصد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ڈرائیونگ لائسنس کے اجراء کے علاوہ عوام کو ایف آئی آر اور دیگر سہولیات فراہم کرنا ہے۔(جاری ہے)
بریفنگ میں بتایا گیا کہ سیف سٹی سرویلنس سسٹم کے تحت اسلام آباد میں کل 3257 کیمرے نصب ہیں، ان کیمروں کے ذریعے اسلام آباد میں مختلف تقریبات، محرم الحرام اور سیلاب جیسے خصوصی واقعات کی سکیورٹی کے لئے نگرانی کی جاتی ہے، مؤثر نگرانی کے لئے اے آئی اور فیشل ریکگنیشن جیسی جدید ٹیکنالوجی استعمال کی جارہی ہے۔
وزیراعظم نے دورے میں پولیس آپریشن سینٹر، آن لائن ویمن پولیس سٹیشن، ٹیکسی ویری فیکیشن سسٹم اور ہنچ لیب کے مراکز کا بھی دورہ کیا۔ وزیراعظم نے ہائی پروفائل مقدمات پر کام کرنے والے سیف سٹی کے باصلاحیت نوجوانوں میں ان کی خدمات کے پیش نظر لیپ ٹاپ تقسیم کئے۔ وزیراعظم نے سیف سٹی میں کام کرنے والے اہلکاروں سے گفتگو کی اور ان کی پذیرائی کی۔ دورے میں وزیراعظم کو سیف سٹی کی جانب سے پولیس سٹیشن آن وہیلز کا پہلا ڈرائیونگ لائسنس اعزازی طور پر پیش کیا گیا۔ وزیراعظم کو پولیس سٹیشن آن وہیلز کے تحت درج کی گئی پہلی ایف آئی آر دکھائی گئی۔\932