بلاول اور انکی ٹیم امریکا میں دنیا کو پاکستان کا مؤقف پہنچا رہی ہے، فیصل کنڈی
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
گورنر خیبر پختونخوا کا کہنا تھا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر پاک فوج، ائیرفورس سمیت تمام سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، بھارت کو 78 گھنٹوں میں بتا دیا کہ ہمارا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو پاکستان نے بھارت کے 6 جہاز گرائے، بھارت نے دوبارہ حملہ کیا تو اس وقت فوج نے فیصلہ کیا کہ اب جواب دینا ہے، بھارت کو اپنے ڈیفنس پر غرور تھا جس کو پاکستان نے خاک میں ملایا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پاک، بھارت کشیدگی میں دوست ممالک پاکستان کے ساتھ کھڑے رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو اور ان کی ٹیم امریکا میں دنیا کو پاکستان کا مؤقف پہنچا رہی ہے، پاکستانی میڈیا نے جنگ کے دوران مثبت اور ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ گورنر کے پی نے کہا کہ آج اوورسیز پاکستانی فخر محسوس کرتے ہیں، فیلڈ مارشل نے گزشتہ روز بتایا کہ ہمارا ایک میزائل ٹارگٹ سے مس ہوگیا تھا لیکن پھر بھی اس نے ٹارگٹ کو کامیاب بنایا اور میزائل آبادی پر نہیں گرا، آئل ڈپو پر گرا اور ٹارگٹ حاصل کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کو جو شکست دی ہے اس کی مثال نہیں ملتی، ہم نے ہمیشہ کہا ہے کہ ہم ذمہ دار قوم ہیں، کشمیر میں واقعہ پیش آیا تو پاکستان نے غیر جانب دار انکوائری کا مطالبہ کیا۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ مودی گجرات کا قصاب ہے، ہمیشہ ہمدردی کا ووٹ حاصل کرنے کے لیے ایسے ڈرامے کرتا ہے، اب بات ہوگی تو کشمیر پر بات ہوگی اور بھارت نے اگر کوئی غلطی کی تو اس سے سخت جواب دیں گے۔ خیبر پختونخوا میں ترقیاتی کام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ترقی کی بات جو کرے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے اور صوبے کے نوجوانوں کی ترقی کے لیے مل جل کر کام کرے گے۔ گورنر خیبر پختونخوا نے کہا کہ کئی برسوں سے فوج اور پولیس امن کی خاطر قربانی دے رہے ہیں۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: فیصل کریم کنڈی نے کہا خیبر پختونخوا پاکستان نے نے کہا کہ بات ہوگی بھارت نے کی ترقی دیں گے کے لیے
پڑھیں:
فیصل کریم کنڈی کا صوبے کی بہتری اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے ہر کوشش کی حمایت کا اعلان
اسلام آباد (ویب ڈیسک) گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے میں امن و خوشحالی کے لئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔
گورنرخیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ قومی ترقی کے لئے اتحاد اور اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں، انہوں نے حال ہی میں منعقدہ صوبائی وزرا کی حلف برداری کی تقریب کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ تقریب صوبائی استحکام اور ترقی کے لئے تعاون کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔
فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ وہ کسی ایسے اقدام کی حمایت نہیں کریں گے جو ترقی کے عمل میں رکاوٹ یا بہتری کی راہ میں مشکلات پیدا کرے، آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے امکان پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے یاد دلایا کہ اسی نوعیت کی ایک کانفرنس پہلے ہی صوبائی سطح پر منعقد ہو چکی ہے جس میں تمام اپوزیشن جماعتوں نے شرکت کی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ ہر اُس کوشش کی حمایت کریں گے جو صوبے کی صورتحال میں بہتری اور عوام کی فلاح کے لئے کی جائے۔