فیصل کریم کنڈی کا سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جون2025ء)گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کی شہادت پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے ، انہوں نے مرحوم کے والد سینیٹر شمیم آفریدی ، مرحوم کے بھائی ،پیپلز پارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات امجد آفریدی اور دیگر لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم سب انکے ساتھ برابر کے شریک ہیں ، انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید عباس آفریدی کے درجات بلند کرے اور انکے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
(جاری ہے)
واضح رہے کہ سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی گزشتہ روز اپنے حجرہ میں ایک دھماکہ میں ساتھیوں سمیت شدید زخمی ہوگئے تھے ، انکی رہائش گاہ پر ہونے والے دھماکہ کی اطلاع ملتے ہی گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اعلیٰ حکام سے دھماکہ کی نوعیت کے حوالہ سے تحقیقات کی ہدایات بھی جاری کیں تھیں انہوں نے متعلقہ حکام کو یہ ہدایات بھی جاری کی تھیں کہ اس حوالہ سے شفاف انکوائری کی جائے اور اس میں کسی بھی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
فیصل آباد: شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹ کھلوانے والا گروہ گرفتار
فائل فوٹو
فیصل آباد میں نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے شہریوں کے فنگر پرنٹ چوری کرکے بینک اکاؤنٹس کھلوانے والے گروہ کو گرفتار کرلیا ہے۔
این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ گروہ کے 4 ارکان سرگودھا سے گرفتار کیے گئے، ملزمان سے درجنوں ڈیجیٹل نشان انگوٹھا، موبائل سمز، ڈیوائسز اور برانچ لیس اکاؤنٹس برآمد کیے گئے ہیں۔
ترجمان نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کا کہنا ہے کہ ملزمان انگوٹھے کے نشانات حاصل کرکے موبائل سمز جاری کرواتے تھے، متاثرہ افراد اپنے انگوٹھے کے نشان کے استعمال ہوجانے سے مکمل لاعلم ہوتے تھے، تحقیقات میں سرکاری اداروں میں چھپی کالی بھیڑیں بھی بےنقاب ہونے کا امکان ہے۔
سلیکون کی بجائے اب ڈیجیٹل طور پر نشان انگوٹھا کا استعمال کیا جانے لگا ہے، گرفتار 4 ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہے۔