وزیراعلیٰ مریم نوازکا اشیا خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اظہار اطمینان
اشاعت کی تاریخ: 6th, June 2025 GMT
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 جون2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اشیا خوردونوش کے نرخ میں کمی کے رحجان پر اطمینان کا اظہار کیاہے۔صوبہ بھر میں ٹماٹر،پیاز،دھنیا،پودینا،لیموں،لہسن،ادرک،مرچ،آلو سمیت دیگر سبزیاں سستی ہوگئیں ۔پچھلے سال کی نسبت لیموں کی قیمت 85روپے،ہری مرچ میں 10،ادرک 60،پودینا،دھنیا کے نرخ کم ہے جبکہ آلو15روپے،پیاز75روپے،ٹماٹر 5روپے،دیسی لہسن75روپے،چائنہ لہسن55روپے،ادرک کے نرخ میں 25روپے کمی ہوئی ہے۔
(جاری ہے)
وزیراعلیٰ کی ہدایت پر سبزیوں کی سپلائی مینجمنٹ میں بہتری،عید کیلئے زیادہ سبزیاں پہنچ گئیں۔لاہور میں آلو،پیاز کے30اضافی ٹرک،ٹماٹر کے 13،ادرک کے2،لہسن کے6، ہری مرچ کے7اورلیموں کے3ٹرک پہنچ گئے۔اس کے علاوہ دال چنا،ماش،مسور،کالاچنا،بیسن اوردیگر دالوں کے نرخ میں بھی 30روپے تک کمی ہوئی ہے۔وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے 9ضروری سبزیوں کے کم نرخ برقرار رکھنے کیلئے ضروری اقدامات کا حکم دیاہے۔انہوں نے پرائس کنٹرول ڈیپارٹمنٹ،کمشنر،ڈپٹی کمشنر اوردیگر انتظامیہ کو نرخ کی مانیٹرنگ کی ہدایت کی ہے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے نرخ میں
پڑھیں:
سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں: مریم نواز
فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ سی سی ڈی کے ڈر سے بڑے بڑے غنڈے قرآن اٹھا کر معافیاں مانگ رہے ہیں۔
لاہور میں کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میں ڈی جی پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس کا شکریہ ادا کرتی ہوں، اس فورس کی وجہ سے پنجاب میں منشیات کا بہت جلد خاتمہ ہوگا۔
مریم نواز نے کہا کہ مجھے فخر ہے پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس میں بہت اچھے جوان سلیکٹ ہوئے ہیں، ہم نے ایک صحت مند پاکستان بنانا ہے، نوجوان اپنی تعلیم اور صحت پر توجہ دیں، منشیات ہر اسکول اور ہر یونیورسٹی تک پہنچ چکی ہے اس لعنت کا خاتمہ کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ منشیات کی روک تھام کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے، مہنگائی کے کنٹرول کے لیے اسپیشل فورس ٹیرا بنائی ہے، جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سی سی ڈی بنائی ہے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ آپ اسی جذبے سے سرشار ہوکر میدان میں اتریں گے، امید کرتی ہوں کہ انشاء اللّٰہ پوری ہمت اور جذبے سے آپ اپنی ذمے داریاں ادا کریں گے، اب صرف پنجاب کے مسائل کا حل ہوگا کوئی مصلحت نہیں ہوگی، پنجاب کے شہروں، ڈویژنز اور گلیوں میں عوام میں جو زہر گھولا جارہا ہے آپ اسے نکالیں گے۔
مریم نواز نے کہا کہ میں بہادر شخص کو بے حد پسند اور بہادر کی عزت کرتی ہوں، جب آپ بہادری سے اپنے فرائض ادا کریں گے تو اللّٰہ آپ کا ہمیشہ ساتھ دے گا، یہ وردی بہت خوبصورت ہے، یہ ایک عزم ہے کہ آپ ہر برائی ہر لعنت کا خاتمہ کریں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ نے آنے والی نسلوں کو تباہی سے بچانا ہے، اللّٰہ تعالیٰ پوری فورس کو یہ توفیق دے کہ وہ پاکستان کا سر فخر سے بلند کر سکیں۔