حافظ آباد، ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
فائل فوٹو
پنجاب کے ضلع حافظ آباد میں ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق لاہور سرگودھا روڈ پر پیش آئے حادثے میں 3 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔
امدادی ٹیموں نے لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں زخمیوں کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ تیز رفتاری کے دوران کار کا ٹائر پھٹنے کی وجہ سے پیش آیا۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
قصور: مختلف ٹریفک حادثات میں 2خواتین جاں بحق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251103-08-8
قصور (خبرایجنسیاں) پنجاب کے ضلع قصور کے دیپال پور روڈ پر 2 ٹریفک حادثات میں 2 خواتین جاں بحق اور 2افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق پہلا واقعہ ٹولو والا میں پیش آیا جہاں گاڑی کی ٹکر سے موٹرسائیکل پر سوار 65 سالہ خاتون شدید زخمی ہونے کے بعد دم توڑ گئی۔ دوسرے واقعے میں فتح پور کے قریب موٹر سائیکل بے قابو ہوکر فٹ پاتھ سے ٹکرا گئی جس میں 70 سالہ خاتون موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ 2 افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کا مزید کہنا تھا کہ حادثے میں جاں بحق ہونے والی دونوں خواتین اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ بابا بلھے شاہ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔