سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے سے 2 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
حادثہ ٹھہڑی کے قریب پیش آیا جہاں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ اسلام ٹائمز۔ سرگودھا لاہور روڈ پر گاڑی الٹنے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ حادثہ ٹھہڑی کے قریب پیش آیا جہاں ٹائر برسٹ ہونے کے باعث گاڑی الٹ گئی، حادثے میں 2 افراد موقع پر جاں بحق ہو گئے، 3 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔ کار سوار فیملی کا تعلق پنڈی بھٹیاں سے بتایا جا رہا ہے، واپسی پر حادثہ پیش آیا، لاشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونیوالی بارش 12 قیمتی جانیں نگل گئی: این ڈی ایم اے
---فائل فوٹونیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں ہونے والی بارش کے باعث 12 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں جاں بحق ہونے والوں میں 2 مرد، 2 خواتین اور 8 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ صوبہ کے پی میں 6 جبکہ صوبہ سندھ میں بارش سے 2 اموات ہوئیں، اموات فلش فلڈ، گھر گرنے اور ڈوبنے سے ہوئیں۔
این ڈی ایم اے کے اعداد و شمار کے مطابق بارشوں سے اب تک 233 اموات ہوئیں اور 594 افراد زخمی ہوئے ہیں، جاں بحق ہونے والوں میں 79 مرد، 42 خواتین اور 112 بچے شامل ہیں۔
این ڈی ایم اے کے مطابق صوبہ پنجاب میں مجموعی طور پر 135 اموات جبکہ 470 افراد زخمی، خیبرپختونخوا میں مجموعی طور پر 56 اموات جبکہ 71 افراد زخمی ہوئے، سندھ میں مجموعی طور پر 24 اموات اور 40 افراد زخمی ہوئے جبکہ بلوچستان میں مجموعی طور پر 16 اموات ہوئیں اور 4 افراد زخمی ہوئے۔
این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں 1شخص جاں بحق اور 6 افراد زخمی ہوئے، اسلام آباد میں بھی ایک شخص جاں بحق ہوا۔