عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی جانوروں کی قربانی جاری
اشاعت کی تاریخ: 8th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
ملک بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سنت ابراہیمی کی پیروی کرتے ہوئے جانوروں کی قربانی کی جارہی ہے۔
مختلف شہروں میں عیدالاضحیٰ کا دوسرا دن بھی مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے۔
اس موقع پر جانوروں کی آلائشیں اٹھانے کا کام بھی جاری ہے جبکہ مختلف شہروں میں اس حوالے سے شکایات بھی سامنے آئی ہیں۔
ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانے ضرور کھائیں مگر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔
مختلف علاقوں میں شہری چھوٹے اور بڑے جانور قربان کر رہے ہیں جبکہ عید کے موقع پر کئی شہروں میں عید میلے بھی لگے ہوئے ہیں۔
ان میلوں میں بچے اونٹ، تانگے کی سواری اور جھولوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔
دوسری جانب ماہرینِ صحت نے مشورہ دیا ہے کہ عیدِ قرباں پر مزے مزے کے کھانے ضرور کھائیں مگر ہاتھ ذرا ہلکا رکھیں۔ شوگر، بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور دل کے مریض خصوصی احتیاط کریں اور کلیجی، گردے، مغز اور پائے کھانے سے تھوڑا پرہیز کریں۔
ماہرینِ صحت نے یہ بھی مشورہ دیا ہے کہ شہری گھی، تیل اور تیز مسالوں سے بھی ذرا فاصلہ رکھیں۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
ہڈیوں کو مضبوط بنانے کیلئے دہی کھانے کا بہترین وقت کونسا ہوتا ہے؟
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دہی ایک ایسی مقبول غذا ہے جسے بیشتر افراد شوق سے کھاتے ہیں اور یہ صحت کے لیے بے شمار فوائد رکھتی ہے۔ دہی کی کئی اقسام موجود ہیں، جن میں سے یونانی یا گریک دہی عام دہی کے مقابلے میں زیادہ بہتر سمجھی جاتی ہے، تاہم سادہ دہی بھی جسم کے لیے نہایت فائدہ مند ہے، خاص طور پر اگر اس میں چینی شامل نہ کی جائے۔
170 گرام دہی میں تقریباً 107 کیلوریز، 8.92 گرام پروٹین، 2.64 گرام چکنائی، 12 گرام کاربوہائیڈریٹ، 12 گرام شکر اور 311 ملی گرام کیلشیئم پایا جاتا ہے۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دہی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے؟
جی ہاں، دن کے مخصوص اوقات میں دہی کھانے سے اس کے فوائد بڑھ جاتے ہیں اور ہڈیوں کی مضبوطی میں مزید مدد ملتی ہے۔
ہڈیوں کے لیے دہی کھانے کا بہترین وقتاگرچہ دن کے کسی بھی وقت دہی کھانے سے فائدہ ہوتا ہے، لیکن تحقیق کے مطابق جو لوگ اسے اپنی روزمرہ غذا کا حصہ بناتے ہیں، ان کی ہڈیوں کی کثافت عام طور پر زیادہ ہوتی ہے۔ دہی میں موجود کیلشیئم ہڈیوں کی صحت کے لیے بنیادی غذائی جز ہے، جبکہ وٹامن ڈی، پروٹین اور پرو بائیوٹکس بھی ہڈیوں کو مضبوط بنانے میں معاون ہیں۔
خاص طور پر ایک ہی وقت پر روزانہ دہی کھانا، جیسے ناشتہ میں، ہڈیوں کی صحت کو مزید بہتر کرتا ہے۔ اسی طرح ورزش کے بعد دہی کا استعمال بھی نہایت فائدہ مند ہے، کیونکہ اس سے ہڈیوں کے بننے کا عمل تیز ہوتا ہے۔
ماہرین کے مطابق ہڈیوں کو مضبوط رکھنے کے لیے دہی کو روزانہ کی غذا میں ضرور شامل کرنا چاہیے۔