منڈی بہاءالدین میں 8 سالہ بچی کے قتل کا معمہ حل ہوگیا
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
— فائل فوٹو
منڈی بہاء الدین کے علاقے مراد وال میں 8 سال کی بچی کے قتل کے معاملے میں پیشرفت سامنے آگئی۔
پولیس کے مطابق خاتون نے دوسری شادی کے لیے اپنی بیٹی کو قتل کیا اور اغواء کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس نے بتایا کہ بچی کی والدہ نے اعتراف جرم کر لیا۔
پولیس کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے واقعہ کا نوٹس لیا تھا۔
واضح رہے کہ دو روز قبل بچی لاپتہ ہوئی اور گزشتہ روز اس کی لاش کھیت سے ملی تھی۔
.ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
لاہور میں ٹریفک حادثہ: بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے پر الٹ گیا، چار افراد جاں بحق
لاہور کے علاقے ایم اے او کالج کے قریب خوفناک ٹریفک حادثے میں چار افراد جاں بحق ہو گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق بوتلوں سے بھرا ٹرک رکشے کے اوپر الٹ گیا جس کے نتیجے میں رکشے میں سوار چار افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 60 سالہ شبانہ زوجہ شفیق، 67 سالہ شفیق ولد فردوس محمد، 35 سالہ ساجد ولد شفیق، اور 32 سالہ اقرہ زوجہ ساجد شامل ہیں۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے میو اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔
ریسکیو 1122 کا کہنا ہے کہ علاقے میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی ہے جبکہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔