جسارت کے کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف باربی کیو نائٹ کا خصوصی اہتمام
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹا ف رپورٹر)پرنٹ میڈیا کی تاریخ میں نیا اقدام، روزنامہ جسارت کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف باربی کیو نائٹ( دعوت طعام) کا خصوصی اہتمام کیا گیا، کارکنان کے تواضع کے لیے دعوت طعام میں باربی کیو، بیف کڑھائی، نمکین لسی اور دیگر اقسام کے کام و دھن کا انتظام کیا گیا تھا۔ عید الالضحیٰ کے تیسرے روز جسارت کے کارکنا ن کے تواضع کے لیے باربی کیو نائٹ کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے،باربی کیو نائٹ کی تقریب میں روزنامہ جسارت کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر (سی او او)سید طاہر اکبر،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جسارت فاضل نقوی،روزنامہ امت کے ایگزیکٹو ایڈیٹر احتشام سعید قریشی (پاشا) روزنامہ آغاز کے چیف رپورٹر اعجاز لودھی،لانڈھی ٹائون کے سابق ٹائون ناظم محمد شاہد،ضلع شرقی کے نائب قیم کامران چشتی سمیت جسارت کے کارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔دعوت طعام میں جسارت کے کارکنوں سمیت دیگر اخبارات اور گلشن اقبال ٹاون سے تعلق رکھنے والے کونسلر اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔جسارت انتظامیہ کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف باربی کیو نائٹ کا خصوصی اہتمام کیاگیا، تقریب میں روزنامہ جسارت کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر سید طاہر اکبر ودیگر کاگروپ فوٹو
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کا خصوصی اہتمام باربی کیو نائٹ کارکنان کے جسارت کے
پڑھیں:
پی ٹی آئی کیخلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا گیا
فائل فوٹوڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے پی ٹی آئی کے خلاف اجتماع اور امن و عامہ ایکٹ 2024 کے تحت درج پہلے کیس کا فیصلہ سنادیا۔
تحریک انصاف کے 12 کارکنان کو 6،6 ماہ قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ ایک کارکن کو کیس سے بری کردیا گیا ہے۔
راجہ بشارت الیکشن ٹریبونل میں این اے 55 کیس میں پیشی پر آئے تھے جہاں سے انہیں گاڑی سمیت تھانا نیو ٹاؤن منتقل کیا گیا ہے۔
جوڈیشل مجسٹریٹ مرید عباس نے 5 ملزمان کو سزا سنائی جبکہ جوڈیشل مجسٹریٹ احمد شہزاد نے ایک ملزم کو بری کیا اور 7 کو سزا سنائی۔
واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے 13 کارکنان کو تین مختلف مقدمات میں نامزد کیا گیا تھا۔