روزنامہ جسارت میں عید الاضحیٰ کے تیسرے روزکارکنان کے اعزاز میں باربی کیو نائٹ
اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (رپورٹ:منیر عقیل انصاری)پرنٹ میڈیا کی تاریخ میں نیا اقدام، روزنامہ جسارت کراچی کی انتظامیہ کی جانب سے کارکنان کے اعزاز میں پر تکلف باربی کیو نائٹ( دعوت طعام) کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔
کارکنا ن کے تواضع کے لیے دعوت طعام میں باربی کیو،بیف کڑھائی، نمکین لسی اور دیگرلذت کام و دھن کا انتظام کیا گیا تھا۔ عیدالالضحی کے تیسرے روز جسارت کے کارکنا ن کے تواضع کے لیے باربی کیو نائٹ( دعوت طعام) کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
،باربی کیو نائٹ( دعوت طعام) کی تقریب میں روزنامہ جسارت کراچی کے چیف آپریٹنگ آفیسر(سی او او) سید طاہر اکبر،ڈپٹی ڈائریکٹر مارکیٹنگ جسارت فاضل نقوی،روزنامہ امت کے ایگزیکٹو ایڈیٹر احتشام سعید قریشی (پاشا)، روزنامہ آغاز کے چیف رپورٹر اعجاز لودھی،لانڈھی ٹاؤن کے سابق ٹاؤن ناظم محمد شاہد،ضلع شرقی کے نائب قیم کامران چشتی، جسارت ویب کے انچارچ نذیر الحسن، جسارت کے سینئر رپورٹر منیر عقیل انصاری اور ویب کے عادل سلطان سمیت جسارت کے کارکنوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی ہے۔
دعوت طعام میں جسارت کے کارکنوں سمیت دیگر اخبارات اور گلشن اقبال ٹاون سے تعلق رکھنے والے کونسلر اور دیگر نے بڑی تعداد میں شرکت کی ہے۔
.
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: باربی کیو نائٹ دعوت طعام جسارت کے
پڑھیں:
جماعت اسلامی کندھکوٹ کا اسرائیل کیخلاف احتجاج
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کندھکوٹ(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی کے سابق سینیٹر مشتاق احمد خان جن کو گزشتہ روز پہلے صہیونی حکومت نے حراست میںلے لیا ہے، کی رہائی کے لیے پورے ملک میں احتحاج کیا جارہا ہے۔ اس پر سندھ کے شہر کندھکوٹ میں بھی پرامن احتجاج کیا گیا۔ احتجاج کی رہنمائی غلام مصطفی میرانی رہنما جماعت اسلامی،حافظ نصراللہ چنا، مولوی رفیع الدین چنا اور پاکستان تحریک انصاف لیبر ونگ سندھ کے سینئر وائس پریزنٹنٹ محمد عبدالعزیز سومرو اور وہاں کی سول سوسائٹی ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھائے احتجاج میں شریک ہوئی۔