Express News:
2025-11-03@11:12:43 GMT

عیدالاضحٰی کی دعوت خاص 

اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT

باربی کیو کلیجی 

اجزاء:
کلیجی :         آدھا کلو 
ادرک لہسن کا پیسٹ :     ایک کھانے کا چمچ 
نمک :        ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ 
لال مرچ پسی ہوئی :    ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ 
دھنیا کوٹا ہوا :        ایک چائے کا چمچا 
زیرہ کوٹا ہوا :        ایک چائے کا چمچا
لال مرچ کوٹی ہوئی :    ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ 
ہلدی :        پائو چائے کا چمچا
ہرا دھنیا :        حسب ضرورت کٹا ہوا گارنش کے لیے 
ہری مرچ :        حسب پسند کٹی ہوئی گارنش کے لیے 
لیموں :        حسب پسند 
تیل :        آدھا کپ 

ترکیب: 
کلیجی کو دھو کر چھوٹے ٹکڑے کرکے دوبارہ دھولیں اور چھنی میں رکھ دیں پھر ادرک لہسن، نمک، لال مرچ، دھنیا، زیرہ ، ہلدی یعنی تمام مسالے کلیجی میں ملا کر رکھ دیں پھر سیخوں میں پرو کر دہکتے کوئلوں پر بار بی کیو کلیجی بناسکتی ہیں یا  کڑاہی میں تیل گرم رکھیں اس میں مسالا لگی کلیجی ڈال کر بھون کر ڈھک دیں کچھ دیر میں کلیجی گل جائے گی۔

ضرورت ہو تو تھوڑا پانی شامل کرسکتی ہیں۔ کلیجی گل جائے تو کوئلہ سلگا کر کسی صاف پیالی کو کلیجی کے اوپر رکھیں اس میں سلگتا کوئلہ رکھ کر اوپر سے چند قطرے تیل کے ڈال دیں اور ڈھکن بند کردیں۔ کچھ دیر بعد ڈھکن کھول کر کوئلہ نکال لیں۔ کلیجی کو ڈش میں ڈال کر ہرا دھنیا ہری مرچ سے سجائیں۔ ساتھ لیموں کے قاشیں بھی سجادیں۔ لذیذ کلیجی چپاتی اور چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
.

..

جھٹ پٹ کباب 

اجزاء:
بکرے کا قیمہ :        آدھا کلو 
بریڈ :        تین سلائس 
پیاز بڑی :        ایک عدد 
ہری مرچ پسی ہوئی :    ایک چائے کا چمچا 
ادرک لہسن پسا ہوا :    ایک چائے کا چمچا
ہلدی :        آدھا چائے کا چمچا
خشک دھنیا کوٹا ہوا :    ایک چائے کا چمچا 
کالی مرچ کٹی ہوئی :    ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ 
لال مرچ کوٹی ہوئی :    ایک چائے کا چمچا
زیرہ کوٹا ہوا :        ایک چائے کا چمچا
گرم مسالا پسا ہوا :    ایک چائے کا چمچا 
 ہرا دھنیا :        ایک گڈی باریک کٹا ہوا 
لیموں کا رس :        چار چائے کے چمچا
نمک :        ایک چائے کا چمچا
تیل :        تلنے کے لیے 

ترکیب: 
قیمہ دھو کر اس کو چھلنی میں رکھ دیں تاکہ پانی نکل جائے۔ پانی نکال کر قیمے کو چوپر میں ڈالیں اس میں بریڈ سلائس توڑ کر ڈال دیں۔ پیس لیں اب اس کو ایک پیالے میں ڈال دیں۔ پیاز کے چار ٹکڑے کرکے اس کو چوپر میں چھوٹے چھوٹے ٹکڑے ہونے تک پیس لیں۔ پھر پیاز کو چمچ سے تھوڑا دبا لیں۔

پیاز کا پانی نکل جائے گا، اسے پھینک دیں اور پیاز پھر قیمے میں شامل کردیں۔ تیل کے علاوہ باقی تمام اجزاء قیمے میں ملا کر اچھی طرح ملائیں اور ڈھک کر فریج میں ایک سے دو گھنٹے کے لیے رکھ دیں۔ پھر اس کے کباب بنائیں۔ درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے سنہری ہوجائیں تو ڈش میں نکال کر سلاد کے پتوں سے سجاکر چٹنی کے ساتھ پیش کریں۔
۔۔۔

چٹپٹی چانپ 

اجزاء:
چانپیں :         ایک کلو 
دہی :        ایک پاؤ 
ادرک لہسن پسا ہوا :    ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچا 
نمک :        دو چائے کے چمچ یا حسب ذائقہ 
لال مرچ کوٹی ہوئی :    دو چائے کے چمچا
دھنیا پسا ہوا :        ایک چائے کا چمچا
ہلدی :        آدھا چائے کا چمچا
تکہ مسالا :        ایک کھانے کا چمچا 
چلی ساس :        ایک کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ 
سرکہ یا لیموں کا رس :    دو کھانے کے چمچا
مکھن یا گھی یا تیل :    ایک کھانے کا چمچا
 آلو :        حسب ضرورت 
تیل :        تلنے کے لیے 

ترکیب:
چانپوں کو دھو کر چھلنی میں رکھ دیں۔ پھر دہی میں آلو اور تیل کے علاوہ تمام اجزاء ملا کر چانپوں پر یہ مسالا لگا کر چند گھنٹے کے لیے فریج میں رکھ دیں۔ اگر جلدی پکانا ہو تو فوراً پکانے کے لیے بھی رکھ سکتے دیں۔

دیگچی میں ہلکا سا تیل لگا کر یہ تمام چانپیں بچھادیں تھوڑا سا پانی ڈال کر ڈھکن ڈھک دیں اور اوپر وزن رکھ کر دھیمی آنچ پر گوشت گلنے تک پکائیں۔ آلو کو لمبائی میں فرنچ فرائز کی طرح کاٹ لیں اور درمیانی آنچ پر گرم تیل میں تل کر سنہری ہوجائیں تو نکال لیں۔ چانپ جب گل جائیں تو فرنچ فرائز، رائتے اور چپاتی کے ساتھ پیش کریں۔ 
۔۔۔

دم پخت 

اجزاء: 
گوشت :        ایک کلو بوٹیاں بنالیں 
دنبے کی چربی :        آدھا کلو 
پیاز :        دو عدد
آلو :        چار سے چھے عدد
نمک :        حسب ذائقہ 
 کالی مرچ پسی ہوئی :    حسب ذائقہ 
ہری مرچ درمیانی :    پانچ سے دس عدد 
ادرک کٹی ہوئی :        دو کھانے کے چمچ 
لہسن چھلا اور کٹا ہوا :    دو کھانے کے چمچ
 لیموں بڑا :        دو عدد

ترکیب: 
گوشت اور چربی کو اچھی طرح دھو لیں۔ چربی کے بھی چھوٹے ٹکڑے کرلیں۔ گوشت کی بوٹیوں پر لیموں کا رس اور نمک لگا کر رکھ دیں۔ آلو دھو کر دو ٹکڑے کرلیں۔ پیاز چھیل کر دو ٹکڑے کرلیں۔ دیگچے میں چربی کے ٹکڑوں کی تہہ بچھا لیں۔ اس پر آلو رکھ دیں تھوڑا سا نمک مرچ چھڑک دیں۔ پھر گوشت کی تہہ بچھادیں۔ اس پر بھی تھوڑی کالی مرچ پسی ہوئی چھڑک دیں۔ تمام اجزاء اسی طرح ڈالتے جائیں۔ تھوڑا سا پانی ڈال دیں اس کو فوائل پیپر سے ڈھک کر ڈھکن ڈھک کر دھیمی آنچ پر دو گھنٹے پکائیں دو گھنٹے بعد لذیذ دم پخت تیار ہوگا۔ 
۔۔۔

مٹن کالی مرچ 

اجزاء:
بکرے کا گوشت :    ایک کلو 
پیاز درمیانی :        چھ عدد 
پکانے کا تیل :        ایک کپ سے کم 
ادرک لہسن پسا ہوا :    ایک کھانے کا چمچا 
نمک :        ایک کھانے کا چمچ یا حسب ذائقہ 
کالی مرچ پسی ہوئی :    دو کھانے کے چمچ یا حسب ذائقہ 
ہری مرچ چھوٹی :        دس سے بارہ عدد 
کارن فلور :        حسب ضرورت 

ترکیب: 
درمیانی آنچ پر گرم تیل میں باریک کٹی پیاز بھون لیں۔ سنہری ہوجائے تو گوشت کی بوٹیوں کو دھو کر اس میں ڈال دیں اس کے ساتھ ادرک لہسن پسا ہوا اور نمک بھی شامل کردیں۔ بھون کر پانی حسب ضرورت ڈالیں تاکہ گوشت کافی حد تک گل جائے۔ پھر اس کو بھون کر اس میں آلو چھیل کر موٹے قتلے کاٹ لیں۔ یہ آلو، ہری مرچیں ثابت، پانی اور کالی مرچ پسی ہوئی شامل کرکے دھیمی آنچ پر پکنے دیں۔ گوشت اور آلو گل جائیں۔ شوربہ کی مقدار حسب پسند ہو تو تیار ہے۔ البتہ شوربہ پتلا یو تو ایک سے دو چمچ کارن فلور تھوڑے سے پانی میں گھول کر شامل کرلیں۔ تھوڑی دیر دھیمی آنچ پر پکا کر چپاتی یا چاول کے ساتھ پیش کریں۔ 
۔۔۔

ہرے مسالے کا پلائو

اجزاء: 
گوشت :        آدھا کلو 
چاول :        آدھا کلو 
تیل :        3/4کپ 
پیاز درمیانی :        تین عدد 
کڑی پَتّا :        بیس سے پچیس عدد 
ادرک لہسن پسا ہوا :    ایک سے ڈیڑھ کھانے کا چمچا 
نمک :        حسب ذائقہ 
ہری مرچ چھوٹی :        بارہ سے سولہ عدد یا حسب ذائقہ 
ہرا دھنیا :        ایک گڈی 
آلو :        چھے عدد یا حسب پسند 
زیرہ پسا ہوا :        ایک چائے کا چمچ 
ہلدی :        1/4 چائے کا چمچ

ترکیب: 
تیل میں باریک کٹی پیاز سنہری ہونے تک تل لیں۔ پھر اس میں گوشت شامل کرکے بھونیں۔ ادرک لہسن ہسا ہوا اور نمک بھی شامل کردیں۔ بھون کر پانی ڈال دیں۔ ہرا دھنیا اور ہری مرچ کو تھوڑے پانی کے ساتھ پیس لیں۔ آلو چھیل کر چار چار ٹکڑے کاٹ لیں۔ گوشت آدھا گل جائے تو آلو ڈال کر بھونیں۔ بھون جائے تو پسا ہو ا مسالہ، ہلدی، زیرہ پسا ہوا، کڑی پتے ڈال کر کچھ دیر چمچا چلائیں پھر پانی ڈال دیں۔ گوشت اور آلو گل جائیں تو چاول کے حسب ضرورت پانی شامل کرکے چاولوں کے مطابق نمک بھی شامل کردیں ابال آجائے تو چاول ڈال دیں۔ چاول کا پانی سوکھ جائے تو دم پر رکھ دیں۔ لذیذ پلائو سلاد اور لسی کے ساتھ پیش کریں۔ 
 

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ ادرک لہسن پسا ہوا کالی مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچا کے ساتھ پیش کریں ایک کھانے کا چمچ دو کھانے کے چمچ کھانے کا چمچا دھیمی ا نچ پر میں رکھ دیں ہرا دھنیا ا دھا کلو جائیں تو پانی ڈال لال مرچ میں ڈال ڈال دیں گل جائے بھون کر جائے تو کے لیے مرچ کو ایک سے گوشت ا ڈال کر دھو کر

پڑھیں:

مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری

صدر منہاج القرآن نے کہا کہ دعوت کا مقصد صرف تبلیغ نہیں بلکہ دلوں کو نرم کرنا، نفرتوں کو مٹانا اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے رنگ میں معاشرے کو ڈھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کو دلیل، فہم اور کردار کے ساتھ متاثر کیا جا سکتا ہے۔ جدید ذرائع ابلاغ جیسے سوشل میڈیا، ویڈیوز، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ دین کا پیغام وسیع پیمانے پر اور جدید انداز میں عام ہو۔ اسلام ٹائمز۔ تحریکِ منہاج القرآن کی مرکزی نظامتِ دعوت کے اسکالرز کے وفد نے نائب ناظمِ اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کی قیادت میں صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری سے ملاقات کی۔ پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مبلغ کو کردار اور علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہئے۔ جدید ذرائع ابلاغ کو اصلاح معاشرہ کیلئے استعمال کیا جائے۔ استاد، مبلغ یا داعی ہر معاشرہ کے رول ماڈل افراد ہوتے ہیں۔ داعی کی تربیت پر سخت محنت ناگزیر ہے۔موجودہ دور کا داعیِ اسلام صرف علم ہی نہیں بلکہ کردار اور ابلاغ کے میدان میں بھی مضبوط ہونا چاہیے۔ علم کے بغیر دعوت گہرائی کھو دیتی ہے، کردار کے بغیر اثر ختم ہو جاتا ہے، اور ابلاغ کے بغیر پیغام نہیں پہنچتا۔

انہوں نے کہا کہ دعوت کا مقصد صرف تبلیغ نہیں بلکہ دلوں کو نرم کرنا، نفرتوں کو مٹانا اور محبتِ مصطفیٰ ﷺ کے رنگ میں معاشرے کو ڈھالنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج کے نوجوان کو دلیل، فہم اور کردار کے ساتھ متاثر کیا جا سکتا ہے۔ جدید ذرائع ابلاغ جیسے سوشل میڈیا، ویڈیوز، اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کو مثبت انداز میں استعمال کیا جائے تاکہ دین کا پیغام وسیع پیمانے پر اور جدید انداز میں عام ہو۔ انہوں نے کہا کہ علمائے کرام اور اسکالرز کو چاہیے کہ وہ نوجوان نسل کے ذہنی و فکری رجحانات کو سمجھ کر دین کو اُن کی زبان میں پیش کریں۔ ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے مزید کہا کہ تحریکِ منہاج القرآن علم و کردار کے حسین امتزاج کی نمائندہ تحریک ہے جس کا مقصد معاشرے میں علمی بیداری، فکری تطہیر اور عملی تبدیلی لانا ہے۔

انہوں نے نظامتِ دعوت کے اسکالرز کو ہدایت کی کہ وہ اپنے خطابات، دروس، اور تحریروں میں دین کے اخلاقی و روحانی پہلو کو اجاگر کریں تاکہ نئی نسل اسلام کی اصل روح سے روشناس ہو سکے۔ اس موقع پر مرکزی ناظمِ دعوت علامہ جمیل احمد زاہد، قاری ریاست علی چدھڑ اور دیگر اسکالرز بھی ملاقات میں شریک تھے۔ 

متعلقہ مضامین

  • گورنر کے امیدوار کیلئے 8 ،10 نام؛ پارٹی فیصلہ کرے گی : گورنر کے پی کے فیصل کریم کنڈی
  • مٹیاری: شہر بھرمیں کیمیکل ملے دودھ کی چائے فروخت ہونے لگی
  • پاکستانی سیاست… چائے کی پیالی میں طوفان
  • وینیزویلا پر حملہ کر کے مجھے اقتدار دیں، نوبل امن انعام یافتہ خاتون کی امریکہ کو دعوت
  • مبلغ کو علم کے میدان میں مضبوط ہونا چاہیے، ڈاکٹر حسین محی الدین قادری