غزہ میں 60 فلسطینی شہید،’گرفتار گرتھا تھنبرگ سمیت 12 سرگرم کارکن ملک بدر کیے جائیں گے‘
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
اسرائیلی فورسز نے غزہ میں ایک تازہ حملے میں کم از کم 60 فلسطینیوں کو شہیدکر دیا، جب ملازمین انسانی امداد پہنچانے کی کوشش میں مصروف تھے۔ اسی دوران ماحولیاتی کارکن گرہٹا تھنبرگ اور ’مادلین‘ امدادی کشتی کے 11 دیگر اراکین کو حراست میں لے کر ملک بدر کرنے کے لیے ہونے والی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل نے امدادی کشتی فریڈم فلوٹیلا ’میڈلین‘ کو قبضے میں لے لیا
اسرائیل کی فوج نے کہا ہے کہ اہلکاروں نے امدادی کشتی ’میڈلین‘ کو بین الاقوامی حدود کے راستے روکا، اسے اشدود بندرگاہ تک منتقل کر کے عملے کو قبل از ملک بدری سماعتوں کے لیے پولیس حوالہ کیا گیا۔
اس واقعے کے دوران کسی بھی کارکن کو زخمی نہیں کیا گیا اور انہیں طبی معائنہ کے بعد حراست میں لیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:اسرائیل کا غزہ جانے والی امدادی کشتی پر چھاپہ، گریٹا تھنبرگ اور گیم آف تھرونز کے اداکار سمیت تمام کارکن گرفتار
اسرائیلی وزارت خارجہ نے تھنبرگ سمیت کارکنان کو ’محض مشہوری کے خواہاں‘ قرار دیتے ہوئے، اس مشن کو ’سیلفی یا عوامی تاثر پیدا کرنے کی کوشش‘ کے طور پر بیان کیا۔ اسرائیلی دفاعی وزیر نے انہیں حماس کی کارروائیوں سے متعلق فلمیں دیکھنے کا حکم دیا۔
دوسری جانب عالمی سطح پر تنقید کی لہر بھی اٹھ کھڑی ہوئی ہے۔ اقوام متحدہ اور متعدد انسانی حقوق کی تنظیموں نے اس کارروائی کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا، اور اسرائیل پر زور دیا کہ غزہ کے لئے امدادی راستے فوری طور پر کھولے جائیں۔
یہ بھی پڑھیں:غزہ جنگ بندی کی قرارداد امریکا نے ویٹو کردی، 14 ارکان کی حمایت کے باوجود منظوری نہ مل سکی
یورپ میں 3 ممالک برطانیہ، فرانس اور اسپین نے اپنے عملے کے لیے فوری طور پر قونصلر رسائی اور قانونی مدد فراہم کی، جبکہ عالمی سرگرم کارکنوں نے ’سائلینس از کمپلیسی‘ یعنی ’خاموشی میں شراکت‘ کے خلاف شدید آواز اٹھائی۔
یہ کارروائی ایسے وقت میں سامنے آئی جب غزہ میں 11 ہفتوں سے جاری ناکہ بندی، غذائی قلت کے خطرے کو بڑھا رہی ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق اب تک 54,000 سے زائد فلسطینی ہلاک ہوچکے ہیں، جبکہ لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں ۔ امریکی و یورپی رہنماؤں نے اس صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور جنگ بندی مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
اسرائیل حماس غزہ فریڈم فلوٹیلا میڈلین فلسطین گرتھا تھنبرگ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: اسرائیل فریڈم فلوٹیلا میڈلین فلسطین گرتھا تھنبرگ امدادی کشتی کے لیے
پڑھیں:
اسرائیل کا فضائی حملہ، انڈونیشن ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان سلطان اہلیہ بچوں سمیت 67 افراد شہید
غزہ (اوصاف نیوز) صیہونی فوج نے انڈونیشین ہسپتال کے ڈائریکٹر مروان السلطان کو ان کی اہلیہ اور بچوں سمیت شہید کر دیا۔
وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں انڈونیشین اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹر مروان السلطان اپنے گھر پر اہل خانہ سمیت شہید ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے بدھ کو غزہ سٹی میں رہائشی عمارت پر حملہ کیا گیا، اس حملے میں مزید 67 فلسطینی شہید ہوگئے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے فلسطینیوں کو غزہ میں خان یونس کا علاقہ فوری خالی کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھرپور قوت کے ساتھ کارروائی کی جائے گی ، جدھر سے راکٹ داغا گیا وہاں حملہ کیا جائے گا۔
دوسری جانب حماس کا کہنا ہے کہ صدر ٹرمپ کی غزہ میں جنگ بندی کی نئی پیش کش کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔
سیز فائر امریکا کے نہیں پاکستان کے ڈر سے کیا، جے شنکر کا اعتراف