لاجسٹکس شعبے کے دو معاہدوں کی منظوری
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
کلیم اختر:کمپٹیشن کمیشن نے لاجسٹکس شعبے کے 2 معاہدوں کی منظوری دے دی.
تجارتی معاہدوں کی مشروط اجازت قانونی فریم ورک کے تحت دی گئی.معاہدوں سے لاجسٹکس شعبے میں تکنیکی ترقی اور کارکردگی میں مزید بہتری آۓ گی
تمام تر کمپنیاں عالمی ٹیکنالوجی اور طریقوں سے فائدہ اٹھا سکیں گی.
سی سی پی کا کہنا تھا کہ خدمات کے معیار میں بہتری اور آپریشنل کارکردگی میں اضافہ ہوگا، شیئر ہولڈرز کو معاہدے کی مخصوص شقوں کی مشروط اجازت دی گئی،کمپنیاں منظور شدہ شرائط پر عملدرآمد کی پابند ہوں گی،معاہدوں سے سرمایہ کاری کے تحفظ اور ادارہ جاتی تعاون کو فروغ ملے گا۔
فیصل قریشی لائیو شو میں سوال پر برہم ہو گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔