اسلام آباد( نیوز ڈیسک ) رواں مالی سال 2024-25میں پاکستان میں تعلیم اور صحت پر مجموعی جی ڈی پی کا ایک فیصد سے بھی کم خرچ کیاگیا ، تعلیم کے شعبے پر جی ڈی پی کا 0.8فیصد اور صحت کے شعبے پر جی ڈی پی کا 0.9فیصد خرچ ہو اور یہ خطے میں تمام ممالک سے کم ترین ہےا ، اقتصادی سروے رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال صحت پر 924ارب روپے خرچ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ برس 843ارب روپے خرچ کیے گئے تھے ۔ پی ایس ڈی پی میں 103ار ب50کروڑ روپے صحت کے لیے مختص کیے گئے تھے ، رپورٹ کے مطابق ملک میں 1696ہسپتال ، 5434بنیادی مراکز صحت اور تین لاکھ 19ہزار572 رجسٹر ڈ ڈاکٹر ہیں ، ملک میں اوسط عمر 67سال 6سال ہےجبکہ جنوبی ایشیا 71سال6ماہ ہے، 2015میں اوسط عمر 65سال 6 ماہ تھی ، تعلیم کے شعبے میں خواندگی کی شرح 60.

65فیصد ہے ، مردوں میں خواندگی کی شرح68فیصد اور خواتین میں شرح خواندگی 52.8فیصد ہے ٹرانسجینڈر میں شرح خواندگی 40.15فیصد ہے، شہری علاقوں میں 74.09فیصد اور جبکہ دیہی علاقوں میں 51.56فیصد ہے ، سب سے زیادہ شرح خواندگی پنجاب میں 66.25فیصد ، سندھ میں 57.54فیصد ، خیبرپختونخوا میں 51.09فیصد اور بلوچستان میں شرح خواندگی 42.01فیصد ہے، سکول سے داخل نہ ہونے والے بچوں کی شرح38فیصد ہے ، رپورٹ کے مطابق ملک میں یونیورسٹیوں کی تعداد 269ہے۔

Post Views: 2

ذریعہ

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: شرح خواندگی جی ڈی پی کا

پڑھیں:

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ

اسلام آباد: ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، جہاں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کرتے ہوئے آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے نئے نرخوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا۔

اوگرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی قیمت 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3 روپے 62 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

حکام کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق فوری طور پر رات 12 بجے کے بعد سے ہوگا، جس کے بعد ملک بھر کے تمام پیٹرول پمپس پر نئے نرخ نافذ ہو جائیں گے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اتار چڑھاؤ دیکھنے میں آیا ہے، جس کے اثرات پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گزشتہ چند روز کے دوران بھی مختلف پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں متعدد بار اضافہ کیا جا چکا ہے۔

ماہرین کے مطابق ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے سے ٹرانسپورٹ، اشیائے خور و نوش اور دیگر بنیادی ضروریات کی قیمتوں پر بھی اثر پڑ سکتا ہے، جس کے باعث مہنگائی کے دباؤ میں مزید اضافہ ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نئی قیمتیں ایک نظر میں
پیٹرول: 331 روپے 52 پیسے فی لیٹر (4.40 روپے اضافہ)
ہائی اسپیڈ ڈیزل: 378 روپے 66 پیسے فی لیٹر (3.62 روپے اضافہ)

اوگرا کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ قیمتیں آئندہ حکم نامے تک نافذ العمل رہیں گی۔

متعلقہ مضامین

  • مانجھی خیل چیک پوسٹ حملہ، گورنر خیبرپختونخوا نے رپورٹ طلب کر لی
  • پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ
  • بجلی، گیس، پانی، پیٹرول سمیت ہر شعبے میں ٹیکس وصول کیے جا رہے ہیں، شاداب نقشبندی
  • مقبوضہ کشمیر میں 1989 سے اب تک 96 ہزار 499 شہادتیں، ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد گرفتاریاں: رپورٹ
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کا اسکولوں میں خود پڑھانے کا اعلان
  • پنجاب کے وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے ٹیچر بننے کا اعلان کردیا
  • پاکستان کے دفاع، سیکیورٹی کے شعبے میں ٹیکنالوجی کا استعمال قابل فخر ہے، وزیراعظم
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ
  • آئی ٹی برآمدات میں اضافہ حکومتی اقدامات اور پالیسیوں کا ثمر ہے، وزیراعظم شریف
  • ولیکا اسپتال میں ایچ آئی وی کا ایک اور کیس رپورٹ، 18 ماہ کے بچے میں بیماری کی تصدیق