Islam Times:
2026-07-24@03:04:25 GMT

ایک سال میں خواندگی کی شرح 60 فیصد رہی، اقتصادی سروے

اشاعت کی تاریخ: 9th, June 2025 GMT

ایک سال میں خواندگی کی شرح 60 فیصد رہی، اقتصادی سروے

اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فیصد، مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد، خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی۔ اسلام ٹائمز۔ اقتصادی سروے 25-2024ء کے اعداد و شمار سامنے آگئے۔ اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں پاکستان میں خواندگی کی شرح 60 فیصد، مردوں میں شرح خواندگی 68 فیصد، خواتین میں شرح خواندگی 52 فیصد ہو گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ خواندگی کی شرح میں پنجاب کا پہلا نمبر، 66 فیصد آبادی پڑھی لکھی، سندھ 57 فیصد سے زائد شرح کے ساتھ دوسرے نمبر پر، خیبر پختونخوا 51 فیصد، بلوچستان 42 فیصد شرح کے ساتھ تیسرے اور چوتھے نمبر پر رہا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی کہ گزشتہ سال کے اعداد و شمار میں سکول سے باہر بچوں کا ڈیٹا دستیاب ہی نہیں جبکہ سال 2022ء اور 2023ء کے اعداد و شمار شامل کر دیئے گئے۔ اسی طرح سال 2022ء اور 2023ء کے اعداد و شمار کے سروے میں بتایا گیا کہ 38 فیصد بچے سکولوں سے باہر، سکول سے باہر بچوں میں لڑکوں کی شرح 35 فیصد، لڑکیوں کی تعداد 42 فیصد ریکارڈ ہوئی جبکہ سکول سے باہر بچوں میں پنجاب پہلے، خیبر پختونخوا دوسرے، سندھ تیسرے جبکہ بلوچستان چوتھے نمبر پررہا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: میں شرح خواندگی کے اعداد و شمار خواندگی کی شرح اقتصادی سروے سے باہر

پڑھیں:

مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔

انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔

متعلقہ مضامین

  • مشرق وسطیٰ کی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوتی جارہی ہے، سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ
  • مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • پاکستان میں اسمارٹ فون کا استعمال 62 سے بڑھ کر 72 فیصد تک پہنچ گیا، وزیراعظم کو بریفنگ