بلوچستان بجٹ: تیاریاں مکمل، 20 جون کو اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
بلوچستان حکومت نے آئندہ مالی سال 26-2025 کے بجٹ کی تیاریاں مکمل کر لیں۔
یہ بھی پڑھیں: بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو کتنا ریلیف دیے جانے کی تجویز؟
محکمہ خزانہ بلوچستان کے ذرائع کے مطابق صوبائی بجٹ 20 جون کو پیش کیے جانے کا امکان ہے جس کا مجموعی حجم 10 کھرب روپے سے زائد متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کے بجٹ میں غیر ترقیاتی اخراجات کے لیے 800 ارب روپے جبکہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے لیے 250 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور امن و امان کے شعبوں کو خصوصی ترجیح دی جا رہی ہے۔ محکمہ تعلیم کے لیے 170 ارب روپے جب کہ صحت اور امن و امان کے لیے مجموعی طور پر 100 ارب روپے رکھے جائیں گے۔
مزید پڑھیے: بجٹ میں گاڑیوں پر درآمدی اور سی کے ڈی کٹس میں ڈیوٹی کتنے فیصد کم ہوئی؟
صوبے کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں بھی وفاقی حکومت کی طرز پر اضافہ متوقع ہے تاکہ ملازمین کو مہنگائی کے موجودہ دباؤ سے ریلیف فراہم کیا جا سکے۔
بجٹ کی تیاری کے عمل کو مؤثر اور شفاف بنانے کے لیے محکمہ خزانہ نے 12 ماہرین کی خدمات کنٹریکٹ پر حاصل کی ہیں۔ حکومتی ذرائع کے مطابق بلوچستان حکومت آئندہ مالی سال کے بجٹ کو ایک مثالی بجٹ قرار دے رہی ہے جس میں عوامی فلاح و بہبود اور پائیدار ترقی کو مرکزی حیثیت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بجٹ 26-2025: سولر پینلز پر کتنے فیصد جی ایس ٹی تجویز ہوا؟
واضح رہے کہ بلوچستان میں بجٹ کی تیاری کا عمل ایسے وقت میں جاری ہے جب صوبے کی معیشت کو مختلف چیلنجز کا سامنا ہے تاہم حکومت پرعزم ہے کہ وہ موجودہ وسائل کو بروئے کار لا کر صوبے میں ترقی اور خوشحالی کا نیا باب رقم کرے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بلوچستان بجٹ 26-2025 بلوچستان بجٹ سیشن بلوچستان کا بجٹ.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بلوچستان بجٹ 26 2025 بلوچستان بجٹ سیشن بلوچستان کا بجٹ ارب روپے کے لیے
پڑھیں:
محکمہ خوراک کے پاس ذخیرہ ختم، بلوچستان میں گندم کا بحران شدت اختیار کر گیا
ویب ڈیسک : بلوچستان میں محکمہ خوراک کے ذخائر ختم ہونے سے گندم کا بحران مزید شدت اختیار کرگیا۔
محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق صوبے میں سال2024 سے 2025 کے لیے گندم کی تاحال خریداری نہیں کی گئی اس لیے رواں سال گندم کی خریداری نہ ہونے سے بلوچستان میں گندم کا اسٹاک صفر ہوگیا ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ کابینہ کی منظوری سےصوبے میں 2023 کااسٹاک ریلیزکردیا گیا ہے تاہم بلوچستان میں ستمبر 2025 تا مارچ 2026 کے لیے محکمہ کے پاس گندم دستیاب نہیں۔
رکن پنجاب اسمبلی علی امتیاز کا نام پی این آئی لسٹ سے نکالنے کی درخواست، جواب طلب
ذرائع کا کہنا ہےکہ موجودہ گندم بحران سے نمٹنے کیلئے بلوچستان حکومت کو سمری بھجوادی گئی ہے، سمری میں پاسکویاحکومت پنجاب سے 5 لاکھ بیگز گندم کی خریداری کی سفارش بھی کی گئی ہے۔
ذرائع نے مزید بتایا کہ بلوچستان کابینہ کی منظوری کے بعدگندم کی خریداری کا عمل آگے بڑھایا جائے گا۔