Islam Times:
2025-07-27@04:33:21 GMT

کیلیفورنیا عوام کی اکثریت آزادی چاہتی ہے، رپورٹ

اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT

کیلیفورنیا عوام کی اکثریت آزادی چاہتی ہے، رپورٹ

کیلیفورنیا کے عوام اور یو ایس نیشنل گارڈز کے درمیان بڑھتی جھڑپوں کے تناظر میں دی اٹلانٹک نے اطلاع دی ہے کہ انجام پانیوالے سروے کے مطابق کیلیفورنیا کے 61 فیصد باشندے امریکہ سے علیحدگی چاہتے ہیں! اسلام ٹائمز۔ دی اٹلانٹک نے رپورٹ کیا ہے کہ امسال انجام پانے والے سروے کے مطابق، کیلیفورنیا کے زیادہ تر باشندوں کا خیال ہے کہ یہ ریاست، ایک "آزاد ملک" کے طور پر بہتر رہے گی۔ اس امریکی اشاعت نے لکھا کہ جب فائدے کی توقع ہوتی ہے تو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ریاستوں کو تعمیل پر مجبور کیا جاتا ہے لیکن جب ایسا فائدہ نہیں ہوتا ہے تو انہیں نظر انداز کر دیا جاتا ہے۔ ادھر امریکی چینل سی این این (CNN) نے بھی اطلاع دی ہے کہ وائٹ ہاؤس اس کوشش میں ہے کہ اس ریاست (کیلیفورنیا)، خاص طور پر اس کی سرکاری یونیورسٹیوں کے، وفاقی فنڈز میں زیادہ سے زیادہ کٹوتی کر سکے۔  
-
  اٹلانٹک میگزین نے کا لکھنا ہے کہ ریاستہائے متحدہ سے ریاستوں کی علیحدگی، غیر آئینی اقدام ہے لیکن مختلف ریاستوں میں آزادی کے لئے عوام کی بڑھتی خواہش، وفاقی حکومت اور ریاستوں کے درمیان ٹوٹتے تعلقات کی نشاندہی کرتی ہے۔ اپنی رپورٹ کے آخر میں امریکی میگزین نے مزید لکھا کہ کیلیفورنیا کے خلاف ٹرمپ کے حالیہ اقدامات سے ظاہر ہوتا ہے کہ جب تک وہ صدر ہیں یہ تناؤ مزید بڑھے گا!

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کیلیفورنیا کے

پڑھیں:

سندھ حکومت کا 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ

اجلاس میں شرجیل میمن نے کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی، اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔ اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت کی جانب سے یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی زیر صدارت اجلاس میں آئندہ ماہ یومِ آزادی اور ’معرکۂ حق‘ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ شرجیل میمن نے اس موقع پر کہا کہ 14 اگست اور معرکۂ حق کی مناسبت سے تقریبات سندھ حکومت کے وژن کا عکاس ہوں گی۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس سال یومِ آزادی حب الوطنی، قربانی، یکجہتی اور سچائی کے پیغام کے طور پر منائی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • حماس غزہ میں کوئی معاہدہ نہیں چاہتی اور ختم کردی جائے گی، ٹرمپ
  • وائٹ ہاؤس نے کولمبیا یونیورسٹی کیساتھ معاہدے کے بعد دیگر جامعات سے جرمانے مانگ لیے
  • گورنر سندھ سے ایم کیو ایم گریجویٹ فورم کے وفد کی ملاقات، جشن آزادی کی تقریبات پر غور
  • سندھ حکومت کا 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • یومِ آزادی کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • 14 اگست کی تقریبات بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ
  • ایکسچینج کمپنیوں کے نمائندوں کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات، ڈالر کی بڑھتی قدر پر گفتگوکی گئی، بلومبرگ کا رپورٹ میں دعویٰ 
  • سندھ حکومت کا یومِ آزادی تقریبات بھرپور اور تاریخی انداز میں منانے کا فیصلہ
  • کھانے کے تیل میں ناجائز منافع خوری کا خوفناک اسکینڈل، صارفین سے 150 روپے فی لیٹر زیادہ وصولی
  • طلاق کے بعد انجلینا جولی کی جانی ڈیپ کے ساتھ دوبارہ سے بڑھتی رومانوی قربتیں ؟