لاس اینجلس میں گارڈز کی تعیناتی، ریاست کیلیفورنیا کا ٹرمپ انتظامیہ کیخلاف مقدمہ دائر کرنیکا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ریاست کیلیفورنیا نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا اعلان کیا ہے۔
کیلیفورنیا کے اٹارنی جنرل، روب بونٹا کے مطابق، یہ فیصلہ ٹرمپ کی جانب سے ریاستی نیشنل گارڈز کو وفاق کے ماتحت لا کر لاس اینجلس میں تعینات کرنے کے اقدام کے خلاف کیا گیا ہے، جسے ریاستی خودمختاری کی خلاف ورزی قرار دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف کیلیفورنیا، خصوصاً لاس اینجلس میں شدید احتجاج جاری ہے۔ مظاہروں کے دوران بعض مقامات پر گاڑیوں کو نذرِ آتش بھی کیا گیا، جس کے بعد صدر ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کو امن و امان قائم کرنے کے لیے تعینات کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قانون شکنی اور اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کیا جائے گا، اور امریکا میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی گنجائش نہیں۔
اٹارنی جنرل روب بونٹا نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹرمپ انتظامیہ نے گورنر گیون نیوسم کو نظرانداز کرتے ہوئے ریاستی خودمختاری کو پامال کیا، جو نہ صرف غیر قانونی ہے بلکہ اس سے حالات مزید خراب ہو سکتے ہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام بلاجواز تھا، کیونکہ نہ تو کسی بغاوت کا خطرہ تھا، نہ بیرونی مداخلت کا اندیشہ، اور نہ ہی کوئی ایسی صورتحال تھی جو وفاقی حکومت کو اس طرح کی مداخلت پر مجبور کرتی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ریسٹورنٹ کے اندرفائرنگ:4افراد ہلاک،20زخمی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ساؤتھ کیرولینا: امریکی ریاست ساؤتھ کیرولینا میں ایک ریسٹورنٹ کے اندر فائرنگ کے نتیجے میں 4 افراد ہلاک اور دیگر 20 زخمی ہوگئے۔
غیرملکی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بیوفورٹ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر سے جاری بیان میں بیایا گیا کہ فائرنگ کا واقعہ ساؤتھ کیرولینا کے ساحلی قصبے سینٹ ہیلینا جزیرے میں پیش آیا اور کئی افراد فائرنگ سے زخمی ہوئے۔ زخمیوں میں مزید 4 کی حالت تشویش ناک ہے۔
حکام کے مطابق واقعے کی تفتیش کی جارہی ہے لیکن مزید تفصیلات بتانے سے گریز کیا اور ہلاک ہونے والے افراد کے نام بھی جاری نہیں کیے۔
شیروف کے آفس سے جاری بیان میں کہا گیا کہ جس وقت فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اس وقت سیکڑوں افراد وہاں موجود تھے، یہ واقعہ سب کے لیے ایک دردناک اور مشکل ہے۔
واضح رہے کہ ساؤتھ کیرولینا کا سینٹ ہیلینا آئس لینڈ افریقی نژاد شہریوں کا مرکز تصور کیا جاتا ہے اور اس سے گولہ گیچی کہا جاتا ہے۔