data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر)سینئر وزیر اطلاعات ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن کی خصوصی ہدایت پر سیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن اور سندھ حکومت کی ترجمان سمعتہ افضال نے ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن حیدرآباد کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے افسران سے ملاقات کی اور حیدرآباد میں سوشل میڈیا سیل قائم کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔اس موقع پرسیکریٹری اطلاعات ندیم الرحمان میمن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا کے جدید رجحانات کے مدنظر حکومت سندھ کے ترقیاتی کاموں کو سوشل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہنچائے جا سکیں۔اس موقع پر ترجمان سندھ حکومت سمعتہ افضال نے کہا کہ اطلاعات کے شعبے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کیا جا رہا ہے، سوشل میڈیا سیل کے قیام سے نہ صرف حکومتی اقدامات کو موثر طریقے سے عوام تک پہنچایا جا سکے گا بلکہ غلط معلومات اور منفی پروپیگنڈے کا بھی بروقت جواب دیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا موجودہ دور کا طاقتور ترین ذریعہ ہے جس سے فائدہ اٹھاتے ہوئے حکومت اور عوام کے درمیان مضبوط رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔ واضح رہے کہ ڈویژنل ڈائریکٹوریٹ میں قائم کردہ سوشل میڈیا سیل حکومت سندھ کے ترقیاتی منصوبوں کو سوشل میڈیا پر بھرپور انداز میں اجاگر کرنے کیلئے قائم کیا گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: سوشل میڈیا

پڑھیں:

اسلام آباد: شاہد خاقان عباسی دل کا دورہ پڑنے پر ہسپتال منتقل، طبیعت سنبھل گئی

عوام پاکستان پارٹی (اے پی پی) کے کنوینر شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں 2 شریانوں کی بندش کے باعث ان کے دل میں 2 اسٹنٹ ڈالے گئے ہیں، عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی مفتاح اسمٰعیل نے بتایا ہے کہ سابق وزیاراعظم کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ آرام کررہے ہیں۔پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ظفر مرزا کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے ہفتے کی صبح کندھے میں درد کی شکایت کی تھی اور انہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں معائنے کے دوران ڈاکٹروں نے دل سے متعلق مسئلہ تشخیص کیا۔ترجمان نے کہا کہ ’ڈاکٹروں نے بروقت علاج فراہم کیا، جس کے بعد ان کی طبی حالت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور وہ ہسپتال میں آرام کر رہے ہیں‘۔بیان میں عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی گئی اور میڈیا سے درخواست کی گئی کہ وہ ان کی نجی زندگی اور رازداری کا خیال رکھے۔عوام پاکستان پارٹی کے شریک بانی اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ ’الحمدللہ، شاہد خاقان عباسی صاحب کی صحت میں مسلسل بہتری آ رہی ہے، اب وہ آرام کررہے ہیں، ہم ان کی جلد اور مکمل صحتیابی کے لیے دعاگو ہیں، میں ان تمام دوستوں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جو ان کی خیریت دریافت کر رہے ہیں‘۔میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو دل کا دورہ پڑنے کے بعد اسلام آباد کے الشفا اسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔نجی نیوز نے ہسپتال ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ طبی معائنے میں ان کی 2 دل کی شریانوں میں رکاوٹ پائی گئی، رپورٹ کے مطابق ماہرِ امراضِ قلب نے خون کی روانی بحال کرنے کے لیے دو اسٹنٹ ڈالے۔ ایکس پر سابق وزیراعظم کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل ماضی میں مسلم لیگ (ن) کا حصہ تھے، تاہم دونوں نے جماعت سے علیحدگی اختیار کر کے جولائی 2024 میں عوام پاکستان پارٹی قائم کی تھی۔شاہد خاقان عباسی کو جون 2020 میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی.اُس وقت متعدد دیگر سیاست دان بھی اس وبا میں مبتلا ہو رہے تھے۔

2019 میں نیب کے مقدمے میں قید کے دوران شاہد خاقان عباسی نے بتایا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے انہیں سرجری کرانے کا مشورہ دیا ہے، ان کی میڈیکل رپورٹ کے مطابق وہ ہرنیا، پتّے کے درد اور ہائی بلڈ پریشر میں مبتلا تھے۔

متعلقہ مضامین