اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلتا مذہب، عیسائیت پیچھے، امریکی تھنک ٹینک
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ اسلام دنیا کا تیزی سے پھیلتا مذہب، عیسائیت کی شرح نمو عالمی آبادی سے پیچھے رہی ، عیسائیت کا عالمی آبادی میں حصہ 1.8 فیصد کم ہوکر 28.8 فیصد رہ گیا، اسلام کا عالمی حصہ 1.8 فیصد بڑھ کر 25.6 فیصد ہوگیا، پیو ریسرچ رپورٹ کے مطابق یورپ ماضی میں عیسائیوں کا سب سے بڑا مرکز تھا، لیکن اب پیچھے رہ گیا ہے، ہر نئے عیسائی کے مقابلے میں تین افراد عیسائیت چھوڑ رہے ہیں ، مسلم اور عیسائی آبادی کے سائز کا فرق کم ہو رہا ہے ، موجودہ رجحانات برقرار رہے تو اسلام مستقبل میں دنیا کا سب سے بڑا مذہب بن سکتا ہے،اسلام کی ترقی کی وجوہات میں زیادہ شرح پیدائش، کم دوری، اور جوان آبادی کی وجوہات شامل ہیں ۔ امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ نے تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کی تازہ رپورٹ کے حوالے سےعالمی مذہبی منظرنامے میں ڈرامائی تبدیلیوں کا انکشاف کیا ہے۔ 2010سے 2020 تک، عیسائیت سب سے بڑا مذہب رہا لیکن اس کی شرح نمو عالمی آبادی سے پیچھے رہی۔ اسلام نے تیزی سے ترقی کرتے ہوئے عالمی آبادی میں اپنا حصہ بڑھایا، جبکہ غیر مذہبی افراد کی تعداد بھی بڑھی۔ 2700 سے زائد سروے اور مردم شماریوں پر مبنی یہ رپورٹ مذہبی رجحانات کو واضح کرتی ہے۔2020تک عیسائیوں کی تعداد 2 ارب 30کروڑ ہوئی، لیکن عالمی آبادی میں ان کا حصہ 1.
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عالمی ا بادی حصہ 1 8 فیصد سب سے بڑا تیزی سے دنیا کا
پڑھیں:
امریکی سینٹرل بینک نے شرح سود میں کمی کردی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی سینٹرل بینک نے امریکی صدر ٹرمپ کا مطالبہ مانتے ہوئے شرح سود میں کمی کردی، جو گزشتہ سال دسمبر کے بعد پہلی شرح میں کمی ہے۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی سینٹرل بینک (فیڈرل ریزرو) نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مطالبے پر شرح سود میں 25 بیسز پوائنٹس کمی کرتے ہوئے اسے 4.25 فیصد سے کم کر کے 4 فیصد کردیا۔ یہ بینک کی طرف سے گزشتہ سال دسمبر کے بعد پہلی شرح میں کمی ہے۔نئے گورنر اسٹیفن میران واحد شخص تھے، جنہوں نے 0.5 فیصد پوائنٹ تک کمی کا مطالبہ کیا جبکہ گورنرز مشیل بومن اور کرسٹوفر والر، جن سے اختلاف رائے کی توقع تھی، نے 0.25 فیصد پوائنٹ کی کٹوتی کے حق میں ووٹ دیا، تینوں کا تقرر صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیا تھا، جو کئی مہینوں سے فیڈ پر دباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ روایتی 0.25 فیصد پوائنٹ کے اقدامات سے زیادہ گہرائی سے اور زیادہ تیزی سے کٹوتی کریں۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ شرح سود میں کمی سے امریکی لیبر مارکیٹ کو سہارا ملے گا اور روزگار کے مواقع بہتر ہوں گے۔ رپورٹ کے مطابق امریکی ٹیرف پالیسی کے باعث معاشی ترقی کی رفتار سست روی کا شکار تھی جبکہ مہنگائی میں بھی مسلسل اضافہ دیکھا جا رہا تھا۔شرح سود میں کمی سے قرض کی لاگت کم ہوگی، جس سے معیشت کو سہارا اور معاشی سرگرمیوں میں بہتری متوقع ہے۔