ڈاکٹر عاصمہ ربانی نے فلپائن میں مکمل الاختیار پاکستانی سفیر کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں غیر معمولی و مکمل الاختیار پاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر فرڈی نینڈ آر مارکوس جونیئر کو اسلامی جمہوریہ پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسناد سفارت پیش کیں۔
اسناد پیش کرنے کے بعد صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔
اس پر مسرت موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
پاکستان کا عالمی جونیئر ٹیم اسکواش چیمپیئن شپ میں فاتحانہ آغاز
CAIRO:پاکستان نے عالمی جونئیر ٹیم اسکواش چیمپئین شپ میں فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے اپنے دونوں میچز جیت لیے، قومی جونیئر ٹیم نے اپنے افتتاحی گروپ میچ میں برازیل کے بعد کویت کو بھی بآسانی 0-3 سے شکست دے دی۔
موصولہ اطلاعات کے مطابق مصر کے شہر نیو قاہرہ میں شروع ہونے والی عالمی جونیئر اسکواش ٹیم چیمپین شپ کے پہلے روز پاکستان نےگروپ ایف میں اپنے دونوں لیگ میچز جیت لیے،پہلے مقابلے میں برازیل کے خلاف کسی دقت کے بغیر 0-3 سے فتح حاصل کی۔
پاکستان نے بہترین کارکردگی کا تسلسل جاری رکھتے ہوئے اپنے دوسرے میچ میں کویت کے خلاف بھی 0-3 سے کامیابی حاصل کرلی۔
پاکستان کا تیسرا اور آخری گروپ میچ پیر کو فرانس سے طے ہے، فرانس نے اپنے پہلے میچ میں کویت کو 0-3 سے مات دی ہے اور کویت کو دونوں میچز میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔
پاکستان جونیئر ٹیم میں عبداللہ نواز، انس علی شاہ بخاری، محمد عمیر آصف اور عبیداللہ شامل ہیں، راؤ عاطف کامران منیجر اور فراز محمد کوچ کی ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔