ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن میں بحیثیت سفیر ذمہ داریاں سنبھال لیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نےفلپائن میں پاکستان کی سفیرِ غیر معمولی و مکمل الاختیار کی حیثیت سے اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہباز شریف کا امیر قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ٹیلیفونک رابطہ
ڈاکٹر عاصمہ ربّانی نے فلپائن کے صدر عالی جناب فرڈی نینڈ آر. مارکوس جونیئر کو جمہوریہ اسلامی پاکستان کی سفیرِ کی حیثیت سے اپنی اسنادِ سفارت پیش کیں۔
اسناد پیش کرنے کے بعد، صدر فرڈی نینڈ مارکوس جونیئر سے ملاقات میں سفیر نے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلۂ خیال کیا، جن میں تجارت، سرمایہ کاری اور بین الاقوامی فورمز پر تعاون جیسے شعبے شامل ہیں۔
اس موقع پر پاکستانی سفیر کو خصوصی گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
چیف جسٹس سے سعودی سفیر کی ملاقات، پاک سعودی عرب عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق
فوٹو: پی آئی ڈیچیف جسٹس پاکستان جسٹس یحییٰ آفریدی سے سعودی سفیر نواف المالکی نے ملاقات کی ہے۔
ملاقات میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان عدالتی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے، سعودی وژن 2030 کے تحت عدالتی نظام میں اصلاحات اور عدالتی اکیڈمیوں کے درمیان تربیتی شراکت داری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیف جسٹس یحیٰ آفریدی نے کہا کہ مشترکہ قانونی اقدار علاقائی استحکام اور انصاف کے فروغ میں اہم ہے، پاکستان سعودی عرب کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے عدالتی افسران کےلیے مشترکہ تربیتی پروگرامز اور علاقائی عدالتی کانفرنس کے انعقاد پر بھی بات چیت کی گئی۔