data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری کاکہنا ہے  کہ اگر سندھ میں واقعی اچھا سسٹم لے آئے ہیں تو شاباش، اب کراچی کا کوڑا تو اٹھا لیں، متکبر وہ لوگ ہیں جو دو دو اور تین تین بار اقتدار انجوائے کر چکے ہیں مگر کارکردگی کا گراف مسلسل نیچے جا رہا ہے۔

سندھ کے صوبائی  وزیر اطلاعات شرجیل میمن کے بیان پر سخت ردعمل دیتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پاکستان کی تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلیٰ ہیں جنہوں نے عاجزی، انکساری اور خدمت کو اپنی حکومت کی بنیاد بنایا ہے، یہی ان کی مقبولیت کی اصل وجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ مریم نواز کی کارکردگی سے متاثر ہو کر سندھ کے عوام بھی ان کے طرز حکمرانی کے دیوانے ہو چکے ہیں اور یہی شرجیل میمن کا اصل مسئلہ ہے۔

وزیراطلاعات پنجاب نے مزید کہا کہ سندھ کے وزرا کو پنجاب کی فکر چھوڑ کر اپنے صوبے پر توجہ دینی چاہیے، جہاں بار بار اقتدار حاصل کرنے کے باوجود عوام بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، پنجاب میں مضبوط بلدیاتی نظام مسلم لیگ (ن) نے پہلے بھی دیا اور آئندہ بھی دے گی، ہمیں کسی باہر بیٹھے مشیر یا تبصرہ نگار کی ضرورت نہیں۔

 عظمیٰ بخاری نے طنزیہ انداز میں کہا کہ “اگر واقعی سندھ میں سب کچھ اچھا ہو رہا ہے تو کم از کم کراچی کی صفائی ہی کروا دیں۔”

واضح رہےکہ  کراچی میں عید الاضحیٰ کے بعد صفائی کی صورت حال انتہائی تشویشناک بنی ہوئی ہے، شہر کے مختلف علاقوں میں جگہ جگہ کچرے کے ڈھیر اور قربانی کے جانوروں کی باقیات اب تک پڑی ہیں، جن سے تعفن اٹھ رہا ہے اور بیماریاں پھیلنے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کے دعوے صرف کاغذی ثابت ہوئے، کئی علاقوں میں صفائی کی گاڑیاں اور عملہ نظر ہی نہیں آیا، عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کے شہریوں کے ساتھ سوتیلا سلوک بند کرے اور فوری طور پر صفائی کے انتظامات بہتر بنائے جائیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: کہا کہ

پڑھیں:

پٹاخوں کے گودام میں دھماکا‘ہوم سیکرٹری ‘مالکان سے جواب طلب

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر)سینئر سول جج جنوبی/ سٹی کورٹ میںایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے گودام میں دھماکے سے متعلق سماعت عدالت نے ہوم سیکرٹری اور مالکان سے جواب طلب کرلیا۔ حادثے میں جاں بحق میڈیکل لیب کے مالک کی بیوی کی جانب سے گودام مالکان کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کی سماعت کراچی کی مقامی عالت مین ہوئی جہاں عدالت نے ہوم سیکرٹری سندھ اور گودام مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے عدالت نے ہوم سیکرٹری اور مالکان سے جواب طلب کرلیا، متوفی کی بیوہ عظمیٰ شہزاد نے سندھ حکومت اور فیکٹری مالکان سے 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ہرجانہ مانگا ہے کے وکیل عثمان فاروق ایڈووکیٹ کاکہنا تھا کہ فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت کے خلاف جان لیوا حادثات ایکٹ کے تحت دعویٰ دائر کیا گیا، 21 اگست کو ایم اے جناح روڈ پر پٹاخوں کے غیر قانونی گودام میں دھماکہ ہوا، دھماکے کے نتیجے میں درخواست گزار کے شوہر شہزاد علی جاں بحق ہوگئے، فیکٹری اور گودام مالکان کی غفلت کے باعث درخواست گزار کے شوہر جاں بحق ہوئے، متوفی شہزاد علی کی گودام کے قریب میڈیکل مارکیٹ میں میڈیکل لیب تھی، دھماکے کے مقدمے کے اندراج کے باوجود تاحال فیکٹری منتقل نہیں گئی ہے، حادثے کے ذمہ دار فیکٹری مالکان اور سندھ حکومت ہے، حادثے کے ذمہ داران ہرجانے کی مد میں 6 کروڑ 45 لاکھ روپے ادا کریں۔

متعلقہ مضامین

  • سیاسی مجبوریوں کے باعث اتحادیوں کو برداشت کر رہے ہیں، عظمیٰ بخاری
  • شرجیل میمن اور ناصر شاہ کی یوٹونگ بس کمپنی کو سندھ میں سرمایہ کاری کی دعوت
  • وزیراطلاعات عظمیٰ بخاری کی ڈاکٹر ضیااللہ خان بنگش کی رہائش گاہ آمد، تعزیت و فاتحہ خوانی
  • سیاسی بیروزگاری کے رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی‘ پی پی اس بیانیے میں شامل نہ ہو: عظمیٰ بخاری
  • پٹاخوں کے گودام میں دھماکا‘ہوم سیکرٹری ‘مالکان سے جواب طلب
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی، عظمیٰ بخاری
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی ہی کافی تھی، پیپلزپارٹی کو شامل ہونے کی ضرورت نہیں تھی
  • سیاسی بیروزگاری کا رونا رونے کیلئے پی ٹی آئی کافی، پیپلز پارٹی کو کیا ضرورت پڑگئی؟ عظمی بخاری
  • گدو اور سکھر بیراج کے مقام پر اونچے درجے جبکہ کوٹری پر نچلے درجے کا سیلاب ہے: شرجیل میمن
  • حکومت سیلاب اور ہنگامی صورتحال میں ہرممکن ریلیف کی فراہمی کیلیے کوشاں ہے، شرجیل میمن