Nawaiwaqt:
2025-09-18@13:53:25 GMT

پنجاب :شدید ہیٹ ویو، بھکر میں درجہ حرارت کی نصف سنچری

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

پنجاب :شدید ہیٹ ویو، بھکر میں درجہ حرارت کی نصف سنچری

پنجاب میں شدید گرمی کی لہر برقرار ہے، گزشتہ روز بھکر میں درجہ حرارت کی نصف سنچری۔ ڈیرہ غازی خان اور نورپور تھل میں 49 سینٹی گریڈ، گوجرانوالہ، جیکب آباد، لیہ، منڈی بہاؤالدین اور سبی میں48 سینٹی گریڈ ریکارڈ۔ لاہور میں 46، پشاور میں 45، اسلام آباد میں 44، کوئٹہ میں 36 اور کراچی میں 34 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ 13 جون تک ہیٹ ویو جاری رہنے کی پیش گوئی ہے۔پنجاب بھر میں شدید گرمی کی لہر نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا ہے.

سورج کی تپش بے قابو ہوتی جا رہی ہے۔ بھکر میں گزشتہ روز درجہ حرارت نے ہاف سنچری مکمل کرتے ہوئے 50 ڈگری سینٹی گریڈ کی حد عبور کر لی، جبکہ دیگر کئی اضلاع بھی شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق ڈیرہ غازی خان اور نورپور تھل میں پارہ 49 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا، جبکہ حافظ آباد، گوجرانوالہ، لیہ اور منڈی بہاؤالدین میں درجہ حرارت 48 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح بہاولنگر، چکوال، جہلم، جوہرآباد، خانیوال، سرگودھا، شیخوپورہ اور سیالکوٹ میں گرمی کی شدت 47 ڈگری تک پہنچ گئی۔محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ 13 جون تک جاری رہنے کا امکان ہے، اور درجہ حرارت معمول سے 7 ڈگری زیادہ رہنے کا خدشہ ہے۔ اس صورت حال کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ جاری کر دیا ہے اور ہیٹ ویو سے بچاؤ کے اقدامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔پی ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شدید گرمی کے دوران بچوں، بزرگوں اور بیمار افراد کو غیر ضروری طور پر گھروں سے باہر نہ نکالیں اور پانی کا استعمال زیادہ کریں۔ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ دوپہر کے اوقات میں دھوپ سے حتی الامکان پرہیز کریں اور سر کو ڈھانپ کر رکھیں۔

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: سینٹی گریڈ گرمی کی ہیٹ ویو

پڑھیں:

کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟

کراچی:

شہر قائد کے موسم سے متعلق محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے لیے پیش گوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کی ارلی وارننگ سینٹر پیش گوئی کے مطابق سمندر کے نچلی سطح کے بادلوں کے سبب آج مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہ سکتا ہے۔

آئندہ چندروز کے دوران شہر میں صبح یا رات کے اوقات میں ہلکی بارش، پھوار اور بوندا باندی ہونے کی توقع ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا جبکہ صبح کے وقت ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد رہا۔

واضح رہے کہ جمعہ 12 ستمبر کو شہر میں بارشوں کا سلسلہ تھمنے کے بعد درجہ حرارت بڑھنے لگا تھا جبکہ اگلے دو روز دن بھر تیز دھوپ رہی۔

پیر 15 ستمبر کو صبح شہر کا موسم یکسر تبدیل ہوگیا، مطلع دن بھر ابر آلود رہا اور بعض علاقوں ہلکی بارش اور پھوار بھی ہوئی۔ 

متعلقہ مضامین

  • پنجاب: کینسر کے علاج کی نئی تاریخ، پاکستان کے پہلے کو ابلیشن سینٹر کا افتتاح
  • ہنگری میں قبر کھودنے کے 2025 کے عالمی مقابلے کا انعقاد
  • ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ کا جامعہ پنجاب سے طلبہ کی گرفتاریوں پر شدید ردعمل
  • ویمنز ون ڈے: سدرہ امین کی سنچری رائیگاں، جنوبی افریقہ 8 وکٹ سے فتحیاب
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کے لیے نئی منصوبہ بندی
  • متحدہ عرب امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی
  • امارات میں عوام کو شدید گرمی سے بچانے کیلئے نئی منصوبہ بندی کرلی گئی
  • کراچی میں آئندہ چند روز موسم کیسا رہے گا؟
  • خیبرپختونخوا: محکمہ تعلیم کے ملازمین کی تعلیمی چھٹی کا غلط استعمال بے نقاب
  • بھکر، زہریلی لسی پیسے سے ایک ہی خاندان کے 7 افراد متاثر، ایک بچہ جاں بحق