شدید گرمی کی پیش گوئی، سول ڈیفنس کا شہریوں کے لیے اہم انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس نے شہریوں اور رہائشیوں کو آئندہ دنوں میں درجہ حرارت کے خطرناک حد تک بڑھنے کے پیش نظر سخت احتیاط برتنے کی ہدایت جاری کی ہے۔
اعلامیے کے مطابق کئی علاقوں میں درجہ حرارت 47 سے 50 ڈگری سیلسیس کے درمیان پہنچنے کا امکان ہے، جبکہ بادلوں کی موجودگی کے باعث بعض مقامات پر گھٹن زدہ موسم بھی متوقع ہے۔ محکمے نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری درج ذیل احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں تاکہ ممکنہ خطرات سے بچا جا سکے:
گاڑیوں کے حوالے سے احتیاطی تدابیر:گاڑیوں سے گیس مواد، لائٹرز، کاربونیٹڈ مشروبات، پرفیوم اور بیٹریوں جیسی اشیاء فوراً نکال دیں۔
گاڑی کی کھڑکیاں قدرے کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ممکن ہو۔
ایندھن کے ٹینک کو مکمل طور پر نہ بھرا جائے۔
ایندھن شام کے وقت بھروائیں اور صبح کے وقت طویل سفر سے گریز کریں۔
گاڑیوں کے ٹائروں میں حد سے زیادہ ہوا نہ بھری جائے کیونکہ زیادہ دباؤ سے وہ پھٹ سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں: ملک بھر میں شدید گرمی کی لہر برقرار، محکمہ موسمیات کا انتباہ
زہریلے جانوروں سے متعلق ہدایات:بچھو اور سانپ گرمی کے باعث اپنے بلوں سے باہر نکل سکتے ہیں، اس لیے خاص طور پر کھیتوں، باغات اور گھروں کے آس پاس احتیاط برتی جائے۔
صحت سے متعلق احتیاط:زیادہ سے زیادہ پانی اور مائعات کا استعمال کیا جائے تاکہ جسم میں پانی کی کمی نہ ہو۔
گیس کے سلنڈرز کو دھوپ میں رکھنے سے گریز کیا جائے۔
بجلی کے میٹروں پر اضافی بوجھ ڈالنے سے بچا جائے، اور ایئر کنڈیشنرز صرف ان جگہوں پر استعمال کیے جائیں جہاں افراد موجود ہوں۔
صبح 10 بجے سے دوپہر 3 بجے تک براہِ راست دھوپ میں نکلنے سے حتیٰ الامکان گریز کیا جائے۔
سول ڈیفنس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ان ہدایات کو سنجیدگی سے لیں اور اپنے خاندان، دوستوں اور محلے داروں کو بھی اس بارے میں آگاہ کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
جنرل ڈائریکٹوریٹ آف سول ڈیفنس درجہ حرارت شدید گرمی ہیٹ ویو.ذریعہ: WE News
پڑھیں:
انٹرنیشنل میری ٹائم نمائش، کراچی کے شہریوں کیلیے ٹریفک پلان جاری
کراچی: پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم ایکسپو اینڈ کانفرنس کے پیش نظر شہریوں کیلیے متبادل ٹریفک پلان جاری کردیا گیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں پاکستان انٹرنیشنل میری ٹائم اینڈ کانفرنس کا انعقاد 3 سے چھ نومبر تک ہوگا، جس میں کئی ممالک کے وفود شرکت کریں گے۔
ٹریفک پولیس نے نمائش کے دوران کراچی شہریوں کے لیے ٹریفک پلان جاری کر دیا اور اپیل کی ہے کہ زحمت و پریشانی سے بچنے کیلیے عوام اس پر عمل کریں۔
ٹریفک پلان کے مطابق شاہراہ فیصل سے نرسری کی جانب آنے والی ہیوی ٹریفک کو اسٹیڈیم جانے کی اجازت نہیں ہوگی جبکہ ایسی تمام گاڑیوں ڈرگ روڈ سے راشد منہاس روڈ، ملینیئم اور نیپا کا راستہ اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،
اس کے علاوہ ملینیئم مال - ڈالمیا روڈ اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک پر پابندی ہوگی جبکہ نیپا سے حسن اسکوائر جانے والا روڈ ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گا۔
اپیل کی گئی ہے کہ ہیوی ٹریفک والے حضرات نیپا سے گلشن چورنگی، صفورا یا سہراب گوٹھ کا راستہ اختیار کریں، اس کے علاوہ نیو ٹاؤن سے یونیورسٹی روڈ اور اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کو اجازت نہیں ہوگی جبکہ نیو ٹاؤن آنے والی ہیوی ٹریفک کو بلوچ پل کی جانب موڑ دیا جائے گا۔
اسی طرح لیاقت آباد نمبر 10 سے حسن اسکوائر کی سڑک ہیوی ٹریفک کے لیے بند رہے گی، ہیوی گاڑیوں کو لیاقت آباد نمبر 10 سے بائیں جانب شاہراہ پاکستان، کریم آباد سے سہراب گوٹھ کی طرف جانے کی اجازت ہوگی۔
اس کے علاوہ سر شاہ سلیمان روڈ پر اسٹیڈیم جانے والی ہیوی ٹریفک کے داخلے پر پابندی ہوگی جبکہ حسن اسکوائر سے نیشنل اسٹیڈیم اور واپسی کا راستہ صرف چھوٹی گاڑیوں کے لیے کھلا رہے گا۔
محکمہ ٹریفک پولیس نے ہدایت کی ہے کہ شہری اپنی گاڑیاں یا موٹر سائیکلیں سروس روڈ یا مین روڈ پر پارک نہ کریں۔