کلیم اختر : نادراکےنام پرجعلی پیجزاورویب سائٹس چلانےوالےہو جائیں ہوشیار,نادراوقانون نافذکرنیوالےادارےجعلسازوں کیخلاف حرکت میں آ گئے.

جعلی ویب سائٹس وپیجزچلانانادراآرڈیننس سیکشن28اور29کےتحت سنگین جرم قرار  دے دیا گیا۔جعلسازی پر14 سال تک قیدِ بامشقت اور 10 لاکھ روپے تک بھاری جرمانہ ہوگا۔نادرا کی شناختی کارڈ بطور ضمانت ہرگز استعمال نہ کرنے سےمتعلق صارفین کو ہدایات جاری کردی۔

اسرائیل کسی بھی وقت ایران پر حملہ کرسکتا ہے: امریکی میڈیا کا دعویٰ

  نادرا کی ہدایت کے مطابق  شناختی کارڈ کی کاپی صرف ضرورت اور احتیاط سے فراہم کریں،جعلی ای میل اور میسجز کے ذریعے فراڈ سے بچیں، نادرا نے صارفین کو خبردار کر دیا۔

نادرا نے شہریوں سے جعلی پیجز کی اطلاع فوری ہیلپ لائن پر دینے کی ہدایات بھی کر دی۔

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

عالمی برادری جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے، مشعال ملک

اپنے ایک بیان میں حریت رہنما کی اہلیہ کا کہنا ہے کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پیس اینڈ کلچر آرگنائزیشن کی چیئرپرسن اور سینئر کشمیری حریت رہنما محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں ایک اور جعلی مقابلے میں 21سالہ محمد پرویز کا بہیمانہ قتل کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق مشعال ملک نے ایک بیان میں کہا کہ بھارت کشمیری نوجوانوں کا خون بہا کر علاقے میں خوف و دہشت کا ماحول قائم کر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ چاہے کوئی کھلاڑی ہو یا ڈاکٹر یا کسی دوسرے شعبے سے تعلق رکھنے والا کشمیری، ہر ایک کو بھارتی مظالم کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ مشعال ملک نے کہا کہ بھارتی فورسز دہشت گردی کے نام پر اندھا دھند طریقے سے کشمیریوں کو نشانہ بنا رہی ہیں۔ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کے قتل کا فوری نوٹس لے۔ انہوں نے کہا کہ جعلی مقابلوں کے ذریعے خوف و ہراس پھیلانا بھارتی حکومت کی حکمت عملی ہے۔ انہوں نے انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں پر زور دیا کہ وہ کشمیریوں کے قاتلوں کو سزا دلائیں۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں کھلاڑی، طالبعلم یا عام شہری کوئی بھی محفوظ نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بھارتی فوجیوں نے سرینگر میں ایک جعلی مقابلے میں تین کشمیری نوجوان شہید کر دیے
  • چینی صدر کی سیلاب پر قابو پانے اور قدرتی آفات سے نمٹنے کے امور پر اہم ہدایات
  • چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنے والے ہوجائیں ہوشیار!
  • نادرا نے شہریوں کے لیے نئی سہولت متعارف کرانے کا اعلان کردیا
  • نادرا  نےعوام کیلئے ایک اور سہولت متعارف کرانے کا اعلان کر دیا  
  • نادرا کا عوام کیلئے ایک اور سہولت متعاف کرانے کا اعلان
  • عالمی برادری جعلی مقابلے میں کشمیری نوجوان کے بہیمانہ قتل کا نوٹس لے، مشعال ملک
  • بلوچستان میں خاتون اور مرد قتل کیس؛ مقتولہ بانو، شوہر اور بچوں کی تفصیلات سامنے آ گئیں
  • سندھ اور بلوچستان میں غیرقانونی منی ایکسچینج کے خلاف کریک ڈاؤن شروع کرنے کا فیصلہ
  • لاہور: پارکنگ سائٹس پر اوورچارجنگ کا سلسلہ جاری، شہری لُٹنے لگے