امریکا میں پرتشدد مظاہرے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
امریکا میں پرتشدد مظاہرے، بانی تحریک انقلاب محمد عارف کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز
لاس اینجلس (سب نیوز)بانی تحریک انقلاب محمد عارف نے امریکا میں جاری پرتشدد واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیلیفورنیا کے گورنر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان جاری سیاسی کشیدگی کے باعث لاس اینجلس سمیت کئی علاقوں میں امن و امان کی صورتحال بگڑ چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حالیہ مظاہروں اور جھڑپوں کے باعث حکومت کو لاس اینجلس میں 2 ہزار نیشنل گار
ڈز تعینات کرنے پڑے، جو ایک سنجیدہ صورتحال کی نشاندہی ہے۔
محمد عارف نے واضح کیا کہ ان پرتشدد واقعات میں پاکستانی کمیونٹی کا کوئی عمل دخل نہیں، اور پاکستانی نژاد امریکی شہری پُرامن طریقے سے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں۔ انہوں نے میڈیا اور حکومتی اداروں پر زور دیا کہ کسی بھی کمیونٹی کو بلاوجہ مورد الزام نہ ٹھہرایا جائے۔
انہوں نے میڈیا پر زور دیا کہ وہ حقائق کی بنیاد پر رپورٹنگ کرے اور کسی بھی قوم یا کمیونٹی کو غیر ضروری طور پر ہدف نہ بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا میں مقیم پاکستانی برادری نہ صرف قوانین کا احترام کرتی ہے بلکہ معاشرے کی فلاح و بہبود میں بھی اہم کردار ادا کر رہی ہے، اور ایسے وقت میں ان کی ساکھ کو متاثر کرنا زیادتی ہو گی۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسابق کرکٹرشعیب اختر نے ڈاکٹر نعمان نیاز کے لیگل نوٹس کا جواب بھجوا دیا بھارت نے پاکستان کا پانی روکا تو جنگ ہوگی، بلاول بھٹو اسرائیل کسی بھی وقت ایران کی جوہری تنصیبات پر حملہ کرسکتا ہے، امریکی میڈیا وزیراعظم اماراتی صدر کی دعوت پر اعلیٰ حکومتی وفد کے ہمراہ ابوظہبی روانہ وزیراعظم نے چیئرمین سینیٹ، اسپیکر قومی اسمبلی و دیگر کی تنخواہوں میں اضافے کا نوٹس لے لیا چیئر مین سی ڈی اے کی بقایا جات کی وصولی کیلئے جامع پلان تشکیل دینے کی ہدایت پاکستانی پارلیمانی وفد نیویارک اور لندن کے کامیاب دوروں کے بعد برسلز پہنچ گیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: امریکا میں
پڑھیں:
امریکا اور چین کے درمیان ٹک ٹاک ڈیل کا فریم ورک طے
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکا اور چین کے درمیان ٹِک ٹاک فریم ورک پر معاہدہ ہوگیا،جس کے تحت ٹک ٹاک کا کنٹرول امریکا کو منتقل ہو جائے گا۔ 17کروڑ امریکی صارفین والی مقبول ایپ ٹک ٹاک کے حوالے سے امریکا اور چین کے درمیان کئی ماہ کی مذاکراتی کوششوں کے بعد اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ معاہدے کا مقصد امریکی سیکورٹی خدشات کو دور کرنا اور ساتھ ہی ایپ کی چینی خصوصیات کو برقرار رکھنا ہے۔