بلاول بھٹو کی قیادت میں پاکستانی وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
بلاول بھٹو زرداری— فائل فوٹو
بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پاکستان کا وفد آج سے بیلجیئم میں اہم ملاقاتوں کا آغاز کرے گا۔
ان ملاقاتوں میں یورپی پارلیمنٹیرینز، یورپی کمیشن اور یورپی یونین کے امور خارجہ کے حکام کو بھارت کی آبی جارحیت اور جنگجو ذہنیت سے آگاہ کیا جائے گا۔
بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ پاکستان کو دھمکی دینا بھی یو این چارٹر کی خلاف ورزی ہے
پاکستانی وفد یورپ کے اہم تھنک ٹینکس سے ملاقاتیں اور عالمی میڈیا سے گفتگو بھی کرے گا۔
پاکستانی وفد مودی سرکار کی پاکستان مخالف کارروائیوں سے آگاہ کرے گا اور بھارت کے خلاف اپنا مقدمہ پیش کرے گا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: بلاول بھٹو کرے گا
پڑھیں:
ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی، بلاول بھٹو
وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہماری جماعت کی بنیاد کشمیر کاز کی وجہ سے رکھی گئی تھی۔ وفاقی دارالحکومت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ آج پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا، ہماری جماعت نے ہمیشہ کشمیر کاز کا مقدمہ لڑا۔ اُنہوں نے کہا کہ 3 نسلوں سے کشمیریوں کا مقدمہ لڑ رہے ہیں، غیر سیاسی سوچ اور سازش کی وجہ سے کشمیر میں سیاسی ویکیوم پیدا کیا گیا، پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو کشمیر کی صحیح معنوں میں نمائندگی کر سکتی ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہماری جماعت میں شمولیت اختیار کرنے والوں کا شکرگزار ہوں، کشمیر کے عوام سے وعدہ ہے کبھی اۃن کو مایوس نہیں کروں گا۔ بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی ایک سیاسی اور جمہوری جماعت ہے، کشمیر کے عوام کی بھرپور نمائندگی کریں گے، ہماری جماعت آزاد کشمیر میں حکومت بنانےکی پوزیشن میں آگئی ہے۔