سٹی 42: سینئر اداکار راشد محمود کو رحیم یار خان کے علاقے روجھان میں اغوا کر لیا گیا
قیمتی سامان چھین لیا گیا گاڑی کو بھی نقصان پہنچایا گیا ،راشد محمود کے قیمتی ڈاکومنٹس بھی چھین لئے گئے
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
وزیر اعظم کا سینئر پی پی رہنما قمر زمان کائرہ سے رابطہ، صحتیابی کیلئے دعا
قمر زمان کائرہ اور وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹوزوزیرِ اعظم شہباز شریف نے پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ سے ٹیلفونک رابطہ کیا اور ان کی خیریت دریافت کی۔
اس موقع پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے قمر زمان کائرہ کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ قمر زمان کائرہ محبِ وطن سیاستدان ہیں جن کی قومی خدمات قابلِ قدر ہیں، ملک اور قوم کو آپ کی مثبت سوچ، کرادر اور فہم و فراست کی اشد ضرورت ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ اللّٰہ پاک آپ کو تا دیر سلامت رکھے۔
وزیرِ اعظم کی جانب سے نیک تمناؤں کے اظہار پر قمر زمان کائرہ نے ان سے اظہارِ تشکر کیا۔