بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے صداقت حسین راجہ کی اسلام آباد میں الوداعی ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT
صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نےاس موقع پر کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے انصاف اور قانون کی بالا دستی کے لیے جو موثر اقدامات کیے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ اسلام ٹائمز۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے سابق چیف جسٹس صداقت حسین راجہ نے اسلام آباد میں الوداعی ملاقات کی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی عدالتی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے ریاست میں آئین و قانون کی بالادستی، انصاف کی بروقت فراہمی اور عدلیہ کے وقار کے لیے جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سابق چیف جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ نے انصاف اور قانون کی بالا دستی کے لیے جو موثر اقدامات کیے، انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔ صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کی آزاد کشمیر میں فراہمی انصاف کے لیے کی گئی خدمات کے اعتراف میں انہیں صدارتی شیلڈ بھی دی۔ اس موقع پر صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری اور جسٹس (ر) صداقت حسین راجہ کے درمیان ملاقات میں باہمی دلچسپی سمیت دیگر امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: صدر آزاد جموں و کشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کے لیے
پڑھیں:
اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف سے سعودی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امن پر تبادلہ خیال
اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران وزیراعظم نے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کے لیے اپنے دلی احترام اور پرخلوص جذبات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے 24 جون کو ولی عہد محمد بن سلمان سے ہونے والی حالیہ گفتگو کا حوالہ دیتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں امن و استحکام کے لیے سعودی عرب کی کوششوں کو سراہا۔ انہوں نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے لیے سعودی عرب کی مفاہمتی کوششوں کو بھی قابلِ تعریف قرار دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان نے جولائی 2025 کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھال لی ہے، اور اس دوران سعودی عرب کے تعاون و حمایت سے عالمی امن و سلامتی کے لیے مؤثر کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Post Views: 4