Daily Sub News:
2025-07-06@11:51:48 GMT

وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، عبدالروف چوہدری

اشاعت کی تاریخ: 12th, June 2025 GMT

وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، عبدالروف چوہدری

وفاقی بجٹ متوازن اور عوام دوست ہے، عبدالروف چوہدری WhatsAppFacebookTwitter 0 12 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد( آئی پی ایس ) استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے مرکزی سیکرٹری فنانس چوہدری عبدالروف نے موجودہ معاشی،سیاسی اور دفاعی حالات میںوفاقی بجٹ کومتوازن اور عوام دوست قرار دیا ہے،اپنے ایک بیان میں عبدالروف چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک کے مشکل معاشی اور دفاعی حالات میںوفاقی حکومت نے ایک بہترین اور متوازن بجٹ پیش کیا ہے جس پر وزیراعظم ، وفاقی وزیر خزانہ سمیت ٹیم میں شامل تمام لوگ مبارکباد کے مستحق ہیں،

وفاقی بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کے ساتھ کاروباری اور رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو بھی ریلیف دیا گیا ہے جو کہ خوش آئند امر ہے، کاروباری طبقے کو ٹیکس میں چھوٹ دینے سے روزگار کے مواقع پیدا ہونگے اور سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوگا جس سے ملک کی معیشت کو بہتربنانے میں مدد ملے گی،اسٹاک ایکسچینج میں گذشتہ روز ہونے والا 2100 پوائنٹ کااضافہ سرمایہ کاروںکا وفاقی بجٹ پر اعتماد کا مظہر ہے،بجٹ سے درمیانے طبقیکوسہاراملیگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرقومی اسمبلی اور سینیٹ سیکرٹریٹ نے تنخواہیں بڑھانے کا الزام مسترد کردیا عیدالاضحی ،سی ڈی اے ورکرز کے اعزاز میں تقریب،وزیر داخلہ کی شرکت حجاج کرام کی وطن واپسی کا عمل شروع، پہلی پرواز اسلام آباد پہنچ گئی بنگلہ دیشی ہائی کمشنر محمد اقبال کی چیئر مین سی ڈی اے سے ملاقات سی ڈی اے بورڈ کا گیارہواں اجلاس ،22عارضی ملازمین کو مستقل کر دیا گیا اسلام آباد : 3 نوجوان راول ڈیم میں نہاتے ہوئے ڈوب کر جاں بحق عیدالاضحیٰ کے دوسرے دن بھی سی ڈی اے سولڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی انتھک محنت جاری TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: وفاقی بجٹ

پڑھیں:

حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال—فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیرِ صدارت سینٹرل ڈیولپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں تعلیم کے شعبے سے متعلق 19 ارب 25 کروڑ روپے مالیت کے 6 منصوبوں کی منظوری دی گئی۔

اعلامیے کے مطابق منصوبوں میں قلعہ سیف اللّٰہ، کان مہتر زئی، سبی، ڈیرہ بگٹی، موسیٰ خیل، ضلع ژوب اورآزاد کشمیر میں بھی دانش اسکولز کا قیام شامل ہے، ہر منصوبہ وفاقی اور صوبائی حکومت کے درمیان 50، 50 فیصد شراکت کے تحت مکمل ہو گا۔

کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی، احسن اقبال

وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ حیدرآباد سکھر ہائی وے پر کام رواں سال شروع ہوگا، تین سال میں مکمل ہوجائے گی، کراچی حیدرآباد موٹر وے نئے راستے پر بنائی جائے گی۔

اس حوالے سے احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی حکومت پی ایس ڈی پی کے تحت دانش اسکولز کے لیے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے، حکومتِ بلوچستان نے دانش اسکول کے لیے 50 فیصد حصہ ڈالنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔

ان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق ملک میں معیاری تعلیم کے لیے دانش اسکولز کا جال پھیلایا جا رہا ہے، پنجاب حکومت نے سب سے پہلے یہ ماڈل متعارف کرایا تھا۔

احسن اقبال کا کہنا ہے کہ دانش اسکول ملک کا سب سے بڑا فری بورڈنگ اسکول نیٹ ورک بن چکا ہے، پاکستان میں ڈھائی کروڑ سے زائد بچے اسکول سے باہر ہیں جو ایک سنگین قومی مسئلہ ہے، جب تک خواندگی کی شرح 90 فیصد تک نہیں پہنچتی ترقی ممکن نہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بھارت کی طرف سے بیانات صرف اپنے عوام مطمئن کرنے کےلیے ہیں: خواجہ آصف
  • مارگلہ کی پہاڑیوں پر ہرن ذبح کرنے کا واقعہ، تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج
  • امریکہ سے تجارتی مذاکرات مکمل، پاکستان خام تیل خریدے گا: وفاقی وزیر پٹرولیم
  • جشن آزادی اور آپریشن معرکہ حق کی تقریبات کی تیاری کیلئے اعلیٰ سطح کی کمیٹی تشکیل
  • خاتون ٹک ٹاکر دوست کے گھر سے لاکھوں روپے لوٹ کر فرار
  • وفاقی وزیر داخلہ کی امریکی عوام اور سفارتی حکام کو یوم آزادی پر مبارکباد
  • دستور گالم گلوچ، گریبان پکڑنے کی اجازت نہیں دیتا، طلال چوہدری
  • وزیر اعظم کی چوہدری نثار کی ن لیگ میں واپسی کیلئے کوششیں جاری، نواز شریف کی منظوری باقی
  • بانیٔ پی ٹی آئی نے کئی بار این آر او کا پیغام بھیجا، طلال چوہدری کا دعویٰ
  • حکومت بلوچستان میں دانش اسکولز کیلئے 50 فیصد فنڈ فراہم کر رہی ہے: احسن اقبال